انٹرٹینمنٹ

Tiger 3 Box Office Collection: سلمان خان کی ‘ٹائیگر 3’ نے دنیا بھر میں مچائی دھوم! صرف 6 دنوں میں 300 کروڑ کلب میں شامل ہوئی فلم

Tiger 3 Box Office Collection: ‘ٹائیگر 3’ کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم ٹائیگر فرنچائز کا تیسرا سیکوئل ہے۔ اس سے پہلے ‘ایک تھا ٹائیگر’ اور ‘ٹائیگر زندہ ہے’ بھی ریلیز ہو چکی ہیں۔ شائقین کافی عرصے سے ‘ٹائیگر 3’ کا انتظار کر رہے تھے۔ یہ فلم 19 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے پہلے دن گھریلو باکس آفس پر 44 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔

فلم نہ صرف گھریلو باکس آفس پر بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے 6 دن ہوچکے ہیں اور صرف 6 دنوں میں یہ فلم 300 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہے۔ سلمان خان کی اسپائی تھرلر فلم نے صرف 2 دن میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔وہیں  فلم 3 دن کے گھریلو کلیکشن کے ساتھ 200 کروڑ کلب کا حصہ بن گئی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گھریلو باکس آفس پر ‘ٹائیگر 3’ کی کمائی روز بروز کم ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود یہ فلم دنیا بھر میں اچھی کمائی کر رہی ہے۔ تاہم یہ گھریلو باکس آفس پر 200 کروڑ کے کلب کا حصہ بھی بن چکی ہے۔ ‘ٹائیگر 3’ کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم ٹائیگر فرنچائز کا تیسرا سیکوئل ہے۔ اس سے پہلے ‘ایک تھا ٹائیگر’ اور ‘ٹائیگر زندہ ہے’ بھی ریلیز ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Nayanthara Birthday: بالی ووڈ میں شاندار انٹری دینے والی ساؤتھ کی ‘لیڈی سپر سٹار نینتارا ‘، پہلی فلم نے 1100 کروڑ سے زائد کمائی کی

پچھلے دو سیکوئلز کی طرح سلمان خان ‘ٹائیگر 3’ میں اویناش سنگھ راٹھور کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ کٹرینہ کیف زویا کے کردار میں نظر آئی ہیں۔ عمران ہاشمی نے ‘ٹائیگر 3’ میں ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ عمران نے منفی کردار ادا کیا ہے۔ اس سے پہلے اداکار کو ہیرو یا گرے کرداروں میں دیکھا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

1 hour ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

3 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

4 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

4 hours ago