سیاست

Smriti Irani: ‘بی جے پی کارکن بننا آسان نہیں تھا’ اسمرتی ایرانی نے امیٹھی میں کانگریس پر کیاطنز

Smriti Irani:  لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی نے اتر پردیش میں اپنی زمین  مضبوط کرنا شروع کردی ہے۔ بی جے پی اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعہ کو امیٹھی میں کانگریس پر کسا طنز۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب امیٹھی میں بی جے پی یا سنگھ کا کارکن بننا خطرے سے خالی نہیں تھا۔

‘بی جے پی کا کارکن بننا خطرے سے خالی نہیں تھا’

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں کمبل تقسیم کئے۔ اس دوران انہوں نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ہمارے کارکنوں نے امیٹھی میں گاندھی خاندان کے خلاف لڑے تھے۔ وہ وقت ان کے لیے خطرناک، تکلیف دہ اور مہلک تھا۔ ہمارے کارکنان بے خوف ہوکر گاندھی خاندان کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔ آج اس کا نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔

صنعت کے نام پر صرف سنگ بنیاد رکھئے گئے

اسمرتی ایرانی نے مزید کہا کہ اس سے قبل امیٹھی میں صرف سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات منعقد کی جاتی تھیں۔ لیکن وہاں کوئی افتتاحی تقریب نہیں تھی کیونکہ صنعت کے نام پر صرف سنگ بنیاد رکھے جاتے تھے۔ امیٹھی کبھی بند صنعتوں کے لیے جانا جاتا تھا۔ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بننے کے بعد یہاں کئی صنعتیں قائم ہوئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔ اس سلسلے میں 22,000 کروڑ روپے کے قرضے 11 بینکوں کے ذریعے لوگوں کو مختلف صنعتیں لگانے کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

برجیش پاٹھک نے کانگریس پر کیا طنز

نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ امیٹھی پر دہائیوں تک حکومت کرنے والوں نے یہاں ترقی نہیں کی۔ پردھانوں سمیت عوامی نمائندوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا تھا۔لیکن آج ہر گاؤں میں پردھانوں کے دفاتر کھل رہے ہیں۔ ریاستی بی جے پی کے سربراہ بھوپیندر چودھری نے کہا کہ بی جے پی غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔

بھارت اایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

8 minutes ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

42 minutes ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

2 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

3 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

4 hours ago