انٹرٹینمنٹ

ساؤتھ اداکارہ ہیما کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار، ریو پارٹی میں ڈرگس لینے کا الزام

بنگلورو ریو پارٹی معاملے میں کرائم برانچ نے پیر کے روزتیلگو اداکارہ ہیما کوگرفتارکرلیا ہے۔ اس سے پہلے بنگلوروکی سی سی بی نے ہیما سمیت 8 افراد کونوٹس بھیجا تھا۔ ہیما سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا۔ دراصل، شہر کے باہری علاقے میں منعقد ایک ریو پارٹی میں شامل تقریباً 86 لوگوں کو بلڈ سیمپل میں ڈرگس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان میں اداکارہ ہیما بھی شامل تھیں۔ اسی سے متعلق کرائم برانچ نے پوچھ گچھ کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔

اس ریو پارٹی پربنگلورو پولیس کے اینٹی نارکوٹس ڈویژن نے چھاپہ مارا تھا، جس میں کئی لوگ شامل تھے۔ پولیس نے موقع سے 73 مرد اور 30 خواتین کو حراست میں لیا تھا، جن میں دو تیلگو اداکارہ بھی شامل تھیں۔ ان سبھی کے بلڈ سیمپل لئے گئے تھے۔ رپورٹ آنے پر 59 مردوں کو بلڈ سیمپلس میں ڈرگس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 27 خواتین کے بلڈ سیمپلس میں بھی ڈرگس کی تصدیق ہوئی۔ کل ملاکر پارٹی میں موجود 103 میں سے 86 لووں نے ڈرگس کا استعمال کیا تھا۔

پارٹی میں بڑی مقدارمیں ملا تھا ڈرگس

ریو پارٹی پرالیکٹرانک سٹی پولیس نے چھاپہ ماری کی تھی۔ اس کے بعد معاملہ سینٹرل کرائم یونٹ (سی بی سی) کو ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔ اس سے پہلے کیس ہیبا گوڈی پولیس اسٹیشن میں بھی ٹرانسفر ہوا تھا۔ یہاں 104 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ موقع سے پولیس نے 14.40 گرام ایم ڈی ایم اے گولیاں، 1.16 گرام ایم ڈی ایم اے کرسٹل، 6 گرام ہائیڈرو کینبکس، پانچ گرام کوکین، کوکین لگا 500 روپئے کا نوٹ، 6 گرام ہائیڈرو گانجا، پانچ موبائل فون، دو گاڑی، 1.5 کروڑ روپئے کے میوزک سسٹم وغیرہ ضبط کئے تھے۔

برتھ ڈے پارٹی کی آڑ میں چل رہی تھی ریو پارٹی

واضح رہے کہ کرائم برانچ نے 20 مئی کو ریو پارٹی پر چھاپہ ماری کی تھی۔ رات 2 بجے تک چلنے والا یہ پروگرام برتھ ڈے پارٹی کی آڑ میں منعقد کیا جا رہا تھا۔ اس پارٹی میں ایک اور تیلگو اداکارہ آشی رائے کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں یہ جانکاری نہیں تھی کہ کس طرح کی پارٹی چل رہی ہے۔ ان کے بلڈ سیمپل میں ڈرگس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پارٹی میں موجود تھیں، لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ اندرکیا چل رہا ہے۔ مبینہ طور پر فارم ہاؤس کا مالک کان کارڈ کے مالک گوپال ریڈی ہیں اور پارٹی کا انعقاد حیدرآباد کے ایک شخص واسو نے کیا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

34 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

10 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago