اسپورٹس

T2O World Cup 2024: بابر اعظم نے اعظم خان پر کیا متنازعہ تبصرہ، پاکستانی کپتان کے ویڈیو سے مچا ہنگامہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک نئے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ بابراعظم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ پریکٹس کے دوران کچھ ایسا کہتے ہوئے نظرآرہے ہیں جس کے بعد انہیں لوگ ٹرول کر رہے ہیں۔ پاکستانی کپتان پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی اعظم خان کو گینڈا کہا۔ حالانکہ جو ویڈیوسوشل میڈیا پرپوسٹ ہوا ہے، اس میں یہ ٹھیک طرح سے واضح ںہیں ہو پا رہا ہے کہ بابراعظم نے گینڈا لفظ کا استعمال کیا ہے یا نہیں۔

بابراعظم کے فینس کا دعویٰ مختلف

بابراعظم کا ویڈیو وائرل  ہونے کے بعد ان کے فینس پاکستانی کپتان کے بچاؤ میں آگئے ہیں۔ بابراعظم کے فینس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اعظم خان کو گینڈا نہیں کہا ہے۔ بلکہ انہوں نے پنجابی میں اعظم خان کو کہا ہے کہ “تیرا کیندا نی سیدھا ہویا”۔ جس کا مطلب ہوتا ہے کہ تیرا کیسے سیدھا نہیں ہوا۔ حالانکہ ویڈیو میں آواز پوری طرح سے صاف نہیں ہونے کی وجہ سے بابراعظم کے مخالفین انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔

اعظم کا وزن ہے کافی زیادہ

واضح رہے کہ اعظم خان کا وزن کافی زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے ان کے سلیکشن پر اکثر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ہوئی ٹی-20 سیزن میں اعظم خان نے وکٹ کیپنگ میں کافی غلطی کی تھی، جس کے بعد ایک بار پھر یہی سوال اٹھا تھا کہ اس کھلاڑی کا وزن زیادہ ہے۔

پاکستان نے شروع کی پریکٹس

آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز میں ہارکے بعد پاکستانی ٹیم ڈلاس پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ہے، جس کے لئے بابراعظم اینڈ کمپنی نے پریکٹس شروع کردی ہے۔ پاکستان کو ڈلاس کے بعد نیویارک آنا ہے اورپھر وہ 9 جون کو ٹیم انڈیا سے مدمقابل ہونا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

51 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago