بھارت ایکسپریس۔
بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں۔ فینس کو اپڈیٹ کرنے کے لئے اداکارہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان دنوں سورا بھاسکراپنی پریگننسی کو انجوائے کر رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی تصاویر کو اپنے انسٹا گرام پرشیئرکیا تھا، جس پر فینس نے اپنا ردعمل بھی ظاہرکیا ہے۔ وہیں، اب اداکارہ نے اپنے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئرکیا ہے اور اس کے ساتھ اپنے شوہرکو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے۔
سورا بھاسکرنے شیئرکیا ویڈیو
دراصل، سورابھاسکر نے اپنے انسٹا گرام پر میٹرنٹی فوٹو شوٹ کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ اور ان کے شوہر کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو میں دونوں بے حد خوبصورت بھی لگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورا بھاسکر نے سفید رنگ کا لانگ گاؤن پہنا ہے۔ ساتھ ہی ان کے شوہر نے بلو شارٹ اور پینٹ پہن رکھا ہے۔
اداکارہ نے لکھا- پھر ایسا نہیں کروں گی
اس کے ساتھ ہی سورا بھاسکر نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کپشن میں لکھا-’ مسنگ یو @fahadzirarahmad۔ جلدی آؤ، میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو دوبارہ کسی شوٹ کے لئے پوزنہیں دوں گی۔‘
شوہر کو یاد کر رہی ہیں سورا بھاسکر
واضح رہے کہ ان دنوں سورا بھاسکر اپنے والدین کے گھر دہلی میں ہیں۔ یہیں پر اداکارہ نے اپنا میٹرنٹی شوٹ کرایا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں اداکارہ کے شوہر ان کے ساتھ نہیں ہیں اور اس لئے وہ ان کو یاد کر رہی ہیں۔ اس بات کا اندازہ تو اداکارہ کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر پریگننسی کا کیا تھا اعلان
آپ کو بتادیں کہ سورا بھاسکر نے سوشل میڈیا پراپنی پریگننسی کا اعلان کای تھا۔ وہیں اداکارہ نے اسی سال 16 فروری کو سماجوادی پارٹی کے لیڈرفہد احمد سے کورٹ میریج کیا ہے۔ وہیں مارچ میں دونوں نے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…