-بھارت ایکسپریس
آج سے 29 سال پہلے سشمیتا سین 42ویں مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ اس مس یونیورس مقابلے میں 77 ممالک سے مقابلہ حسن میں حصہ لیا تھا۔ لیکن یہ مس یونیورس کا تاج سشمیتاسین کے سر ہی سجا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ وہ دن سشمتیا سین کے لئے بہت خاص اور اہم دن تھا۔ یہ مس یونیورس مقابلہ اس لیے بھی خاص تھا کیونکہ سشمیتا سے پہلے کسی ہندوستانی نے یہ خطاب نہیں حاصل کیا تھا۔ اس مس یونیورس مقابلے کے دوران سشمیتا سین سے ایک سوال پوچھا گیا تھا جس کا جواب دینے کے بعد وہ مس یونیورس بن گئیں۔
یہ سوال سشمیتا سے پوچھا گیا
مس یونیورس مقابلے میں سشمیتا سین کے جواب نے سب کا دل جیت لیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ درحقیقت سشمیتا سین سے پوچھا گیا، ‘اگر آپ کسی تاریخی واقعے کو بدل سکتے ہیں، تو وہ کیا ہوگا؟ اس پر سشمیتا سین کا جواب تھا اندرا گاندھی کی موت۔ سشمیات سین کو یہ اعزاز حاصل ہوئے آج 29 سال ہو گئے ہیں۔ اس خاص موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تھرو بیک تصویر شیئر کرکے مداحوں کے ساتھ اس خوشی بھرے لمحہ کا جشن منایا ۔سشمیتا کی اس پوسٹ پر ہر کوئی محبت اور خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔
سشمیتا سین کنٹوو رسی میں رہتی ہیں
47 سالہ سشمیتا سین اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی اکثر بحث میں بنی رہتی ہیں۔ سشمیات سین کی دو بیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹی کا نام رینی اور دوسری بیٹی کا نام علیشا ہے۔ یہ دونوں سشمیات سین
کی گود لی ہوئی بیٹیاں ہیں ۔ ان کی زندگی اکثر زیر بحث رہتی ہے، وجہ آپ خود جان سکتے ہیں۔ دل ہے کہ مانتا نہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک وہ روہمن شال کو ڈیٹ کر رہیں تھیں۔ اس کے بعد ٹی ٹونٹی کے بانی للت مودی کے ساتھ ان کے رشتے کی خبروں نے بھی کافی سرخیاں بٹوریں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصے بعد ان کے بریک اپ کی خبریں بھی منظر عام پر آگئیں۔ اب ایک بار پھر سشمیتا سین چین نہیں انہیں ایک بار پھر سابق بوائے فرینڈ روہمن کے ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…