سیاست

Nitish Kumar meets Kejriwal:مشن 2024 کو لیکر بہار کے سی ایم نتیش کمار سرگرم،سی ایم کجریوال سے کی ملاقات

Nitish Kumar meets Kejriwal: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار مشن 2024 کو لیکر کافی سرگرم نظرآرہے ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے جہاں کرناٹک میں کانگریس سرکاری کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرکے اپوزیشن کے لیڈران سے ملاقات کی اورمشن 2024 کو توانائی بخشنے کا کام کیا، وہیں دوسری جانب آج انہوں نے دہلی میں وزیراعلیٰ اروند کجریوال سے ملاقات کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دہلی کے سی ایم اروند کجریوال نے مرکزی سرکار کی طرف سے لائے گئے نئے آرڈیننس کے خلاف اپوزیشن سے تعاون کی درخواست کی تھی تاکہ مرکزی سرکار کے اس آرڈیننس کے خلاف راجیہ سبھا میں متحدہ آواز بلند کرتے ہوئے منظور ہونے سے روکا جاسکے۔ اسی بیچ آج بہار کے سی ایم نتیش کمار اور ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے سی ایم اروند کجریوال سے ملاقات کی ہے۔

دہلی کے سی ایم اروند کجریوال نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے بعد کہا کہ آج بہار کے سی ایم نتیش کمار سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران ہم نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے مرکزی سرکار کی طرف سے دہلی سرکار کو پریشان کرنے اور کام نہ کرنے دینے کے منصوبے پر بھی بات کی اور ان سے درخواست کی کہ سرکار کے اس فیصلے کو ایک طرف جہاں ہم سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے وہیں اپوزیشن راجیہ سبھا میں ہمارا ساتھ دے تاکہ مرکز کے منصوبے ناکام ہوسکیں۔

دہلی کے سی ایم اروند کجریوال نے کہا کہ اگر مرکزی سرکار کے اس آرڈیننس کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحدہ طور پر کھڑی ہوتی ہیں تو پھر 2024 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کہیں بھی نظرنہیں آئے گی۔ بہار کے سی ایم نتیش کمار نے کہا کہ ہم سی ایم کجریوال کے موقف کی حمایت کرتے ہیں اور مکمل طور پر ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2024 کو لیکر بیشتر اپوزیشن کی جماعتیں ایک ساتھ آنے کو تیار ہے۔

 یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کے بیچ کرناٹک میں کانگریس سرکار کی حلف برداری تقریب میں دہلی کے سی ایم اروند کجریوال کو مدعو نہیں کیا گیا تھا اور دہلی میں کئی ایسے مدعے ہیں جن پر کانگریس پارٹی بھی عام آدمی پارٹی کو مسلسل گھیر رہی ہے جس کی وجہ سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے بیچ زبانی جنگ چل رہی ہے اور اسی جنگ کو ختم کرکے 2024 میں ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے بہار کے سی ایم نتیش کمار مسلسل سرگرم ہیں اور دہلی کے سی ایم سے آج کی ملاقات انہیں سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ مانا جارہا ہے۔

 

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago