ہندوستان میں کورونا کے 756 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4,49,86,461 کروڑ ہو گئی ہے۔ وہیں زیر علاج مریضوں کی تعداد 8,675 سے گھٹ کر 8,115 رہ گئی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 8,115 کورونا متاثر افراد زیر علاج ہیں۔ جبکہ زیر علاج مریضوں کی یہ تعداد 0.02 فیصد ہے۔
ہندوستان میں مریضوں کے ٹھیک ہونے کی قومی شرح 98.80 فیصد ہے، جبکہ کورونا سے موت کی شرح 1.18 فیصد ہے۔ ہندوستان میں ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کووڈ ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
ہندوستان میں 7 اگست 2020 کو کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ، اور پانچ ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے زیادہ ہو گئی تھی۔ وہیں 16 ستمبر 2020 کو کووڈ متاثرین کی تعداد 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر 2020 کو 90 لاکھ سے تجاوز کرر گئی تھی۔ ملک میں 19 دسمبر کو یہ معاملے ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئے تھے۔ چار مئی 2021 کو متاثرین کی تعداد 2 کروڑ اور 23 جون 2021 کو 3 کروڑ کے پار پہنچ گئی تھی۔ پچھلے سال 25 جنوری کو انفیکشن کے کل کیسز چار کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔
وہیں ریاست چھتیس گڑھ کی بات کی جائے تو یہاں کورونا کی رفتار اب آہستہ آہستہ کم ہوئی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ چھتیس گڑھ میں 24 گھنٹوں میں 31 نئے کورونا مریض آئے ہیں۔ جبکہ 1772 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس مدت کے دوران پازیٹیو کیسز کی اوسط شرح 1.75 فیصد رہی۔ اس کے ساتھ ہی رائے پور میں 1 کورونا متاثر مریض کی موت ہو گئی ہے۔
وہیں سب سے زیادہ 10 نئے کیسز درگ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست بھر سے 45 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ تاہم نئی رپورٹ کے مطابق ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
بھارت ایکسپریس-
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…