انٹرٹینمنٹ

Lookout notice against actor Siddique: سپریم کورٹ جنسی ہراسانی کے ملزم ملیالم اداکار صدیقی کی پیشگی ضمانت کی عرضی پر 30 ستمبر کو کرے گی سماعت

سپریم کورٹ 30 ستمبر کو ملیالم اداکار صدیقی کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی، جو جنسی ہراسانی کے ایک معاملے میں الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جسٹس بیلا ترویدی اور جسٹس ایس سی شرما کی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے صدیقی کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد صدیقی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ صدیقی نے اپنی پیشگی ضمانت کی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے ان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے ہیں کہ انہوں نے 2016 سے مسلسل 5 سال تک ایک تھیٹر میں ان (اداکارہ) کو جنسی طور پر ہراساں کیا ۔

صدیقی نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ اب وہ ایک ہی سال میں ایک مختلف جگہ پر عصمت دری جیسے سنگین جرم کا بالکل متضاد الزام لگا رہی ہیں۔ اداکارہ نے جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ اس سال اگست میں صدیقی کے خلاف ایک اداکارہ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اداکارہ نے اداکار صدیقی پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (ریپ) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔

صدیق نے خاتون اداکار کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے بعد ملیالم فلم آرٹسٹس کی ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ میں انکشافات کے بعد کئی ڈائریکٹرز اور اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 2017 میں، کیرالہ حکومت نے ایک اداکارہ پر حملے کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ہیما کمیٹی کی رپورٹ نے ملیالم سنیما انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے استحصال کے واقعات کو بے نقاب کیا ہے۔ کئی اداکاروں اور ہدایت کاروں کے خلاف جنسی ہراسانی اور استحصال کے الزامات سامنے آنے کے بعد ریاستی حکومت نے 25 اگست کو ان معاملات کی تحقیقات کے لیے سات رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

50 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago