قومی

سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے زاہد بیگ کی رہائش گاہ پر بلڈوزر چلانے کی تیاری؟ یوگی حکومت کیوں منہدم کرنا چاہتی ہے رہائش گاہ

UP Politics: اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کے لیڈران کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ بھدوہی ضلع سے دو بارکے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی زاہد بیگ کے مکان کواب منہدم کئے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ زاہد بیگ نے گڑھی تالاب کو پاٹ کرغیرقانونی طریقے سے سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے عالیشان مکان بنا لیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پرجلد ہی بلڈوزرچلانے کی تیاری ہے۔ ڈی ایم وشال سنگھ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے کی رہائش گاہ کے تالاب پر بنے ہونے کی اطلاع ملی ہے، جو غیرقانونی ہے۔ اسے خالی کرانے کے لئے ضروری کاغذی کارروائی کرکے جلد ہی مکان کو زمین دوز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپنے بیٹے زعیم بیگ کے ساتھ ایم ایل اے زاہد بیگ نابالغ نوکرانی کی موت اورچائلڈ بانڈڈ لیبراورانسانی سمگلنگ کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ وہیں ان کی اہلیہ شائستہ عرف سیما بیگ کو بھی پولیس تلاش کررہی ہے، لیکن ابھی وہ پولیس کی گرفت سے باہرہیں۔  بھدوہی شہرکوتوالی تھانہ علاقے کے تحت زاہد بیگ کی عالیشان رہائش گاہ پرگزشتہ ہفتے نابالغ نوکرانی کی مشتبہ حالت میں پھندے سے لٹکی ہوئی لاش ملی تھی اوروہیں ایک دیگرمعصوم نابالغ نوکرانی کو پولیس اورانتظامیہ اورچائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی مشترکہ ٹیم نے آزاد کرایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ نابالغ نوکرانی نے کئی سنگین الزام سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اوران کی فیملی پر لگائے تھے۔

اس بابت متعلقہ دفعات میں کئی مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ ڈی ایم وشال سنگھ نے بتایا کہ بھدوہی اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی زاہد بیگ کا مکان تالاب پر بنا ہوا ہے۔ اس کی اطلاع میڈیا کے ذریعہ ملی تھی، جس کی ابتدائی جانچ میں پایا گیا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کی رہائش گاہ تالاب پر ہی ہے، جسے جلد ازجلد خالی کروایا جائے گا۔

رکن اسمبلی کے خلاف دفعہ 67 کے تحت ہوگی کارروائی

ڈی ایم وشال سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ معاملے میں گزشتہ ہفتے ہی نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی ایم بھدوہی مان سنگھ کو جانچ کے لئے حکم دیا گیا تھا۔ ایس ڈی ایم کی جانچ رپورٹ میں بتایا کہ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پہلے سے تالاب پر ہی درج ہے، لیکن وہ تالاب کسی پرائیویٹ شخص کے نام پر درج تھا۔ آئی اے ایس وشال نے کہا کہ زمینداری معافی ایکٹ وہاں لاگونہیں ہے اور تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 1320 فصلی میں صرف ایک تالاب رجسٹرڈ ہے۔ جن کو قواعد و ضوابط کے تحت نوٹس جاری کیا جائے گا اوراعتراضات طلب کئے جائیں گے۔ اس کے بعد نام مٹا کربے دخلی کی جائے گی اورایم ایل اے زاہد بیگ کے خلاف دفعہ 67 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago