قومی

Weather Update: دہلی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، یوپی میں طوفان کے امکانات، جانئے ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

Weather Update: جہاں ایک طرف شمالی ہندوستان میں شدید سردی ہے وہیں دوسری طرف دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں ہفتہ (11 جنوری 2025) کو بارش شروع ہو گئی ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دھند کی گھنی چادر بھی دیکھی گئی۔ نہ صرف دہلی-این سی آر بلکہ اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بارش، طوفان اور سمندری طوفان کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دہلی-این سی آر میں گزشتہ دو دنوں سے سردی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی کی لہر سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔ صبح اور رات کے وقت چاروں طرف دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر حد نگاہ کم ہو رہی ہے۔ ہمالیہ کے مغربی علاقے میں ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں دو دن تک بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بارش کے باعث علاقے میں بڑھ گئی سردی

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی شام اور رات کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے باعث دہلی این سی آر علاقے میں سردی بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے گھنی دھند کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

راجستھان میں بھی بارش کا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان کے جے پور، بیکانیر اور بھرت پور میں بھی بارش متوقع ہے۔ کچھ علاقوں میں اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گھنی دھند کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے 12 اور 13 جنوری کو ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور مشرقی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں گھنی دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ یہاں سردی کی لہر نے لرزہ برپا کردیا ہے اور درجہ حرارت بھی منفی میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Assam mine accident: آسام کان حادثے میں 4 مزدوروں کی لاشیں برآمد، ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں5 افراد- ریسکیو آپریشن جاری

یوپی سمیت مشرقی ہندوستان میں گھنی دھند

دوسری جانب مشرقی ہندوستان میں بہار، بنگال، اڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 13 جنوری اور اتر پردیش میں 11-12 جنوری کو گھنی دھند چھائی رہے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

1 hour ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

2 hours ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

3 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

4 hours ago