انٹرٹینمنٹ

Hanuman Ansh Film Success: بغیر ٹریلر دیکھے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے دیا ساتھ، ہنومان انش کی کامیابی پر انوپریا ناگر نے ادا کیا تشکر

تحریر:آدتیہ دویدی

نئی دہلی : ہنومان بھکتی، روحانیت اور بابا نیم کروّلی کے چمتکاروں پر مبنی فلم ’ہنومان انش باکس آفس کے ساتھ ساتھ ناظرین کے دلوں میں بھی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ فلم کی شاندار کامیابی کے بعد دہلی میں فلم کی پروڈیوسر انوپریا ناگر اور ان کی پوری ٹیم کا شاندار استقبال اور اعزاز کیا گیا۔ اس خاص موقع پر انوپریا ناگر نے بھارت ایکسپریس اور اس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے فلم کے مشکل ترین وقت میں ان کا مضبوطی سے ساتھ دیا۔

بغیر ٹریلر دیکھے کیا سپورٹ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوپریا ناگر نے فلم کی تشہیر اور تشہیری مہم کے دوران پیش آنے والے حالات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں سب کو بتانا چاہوں گی کہ بھارت ایکسپریس وہ پہلی کڑی تھی، جس نے ہمارا ساتھ دیا۔ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے فلم کا ایک بار بھی ٹریلر یا پوسٹر نہیں دیکھا تھا، اس کے باوجود وہ ہماری حمایت میں مضبوطی سے کھڑے ہو گئے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ جب مرکزی ذرائع ابلاغ میں فلم کی زیادہ بات نہیں ہو رہی تھی، اس وقت بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نے اس سناتن پر مبنی فلم کی تشہیر کے لیے اپنے پورے نیٹ ورک کا بھرپور استعمال کیا۔ یہاں تک کہ چینل کے سی ایم ڈی اپیندر رائے بھی دہلی کے پی وی آر میں فلم کی خصوصی اسکریننگ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہنچے تھے۔

منافع کے لیے نہیں، سناتن کے لیے لگائی سرمایہ کاری

فلم کی پروڈیوسر نے بتایا کہ انہوں نے یہ فلم تجارتی فائدے کے لیے نہیں بلکہ نئی نسل کو سناتن دھرم سے جوڑنے کے مقصد سے بنائی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے اپنی پوری پونجی اس فلم میں لگا دی اور اپنی فلم کی کشتی ہنومان جی اور بابا نیم کروّلی کے بھروسے چھوڑ دی۔‘‘انوپریا ناگر نے مزید بتایا کہ بہت جلد فلم کا دوسرا حصہ بھی عقیدت مندوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

گووند دیو گری مہاراج نے بھی کی تعریف

اس شاندار تقریب میں شری رام جنم بھومی اور شری کرشن جنم بھومی ٹرسٹ سے وابستہ گووند دیو گری جی مہاراج بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے انوپریا ناگر اور بھارت ایکسپریس کی اس سناتن پہل کی تعریف کی اور ملک میں مزید ہنومان مندروں کی تعمیر کی بات کہی۔انہوں نے واضح کیا کہ کرشن جنم بھومی کے معاملے میں کسی ’عوامی تحریک‘ کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ معاملہ عدالت میں ہے اور انہیں انصاف کی مکمل امید ہے۔دوسری جانب ایودھیا رام مندر احاطے میں حالیہ چوری کے واقعے کو مہاراج جی نے ’غلط‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں، اس کے لیے سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Umar Khalid-Sharjeel Imam: عمر خالد اور شرجیل امام کو بڑا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے تیسری ضمانت درخواست بھی کی مسترد

جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…

5 hours ago

Election Commission Dispute: ’کابینہ سکریٹری کو خط لکھنا پروٹوکول کے خلاف‘، الیکشن کمیشن کے سابق افسر محمد امین کا بڑا دعویٰ

الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…

5 hours ago

PM Narendra Modi: گرین انرجی اسکیم، 2035 تک 900 گیگاواٹ غیر فوسل توانائی کا ہدف حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت، پی ایم مودی

گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…

5 hours ago

بشیربدر کو اردواکادمی، دہلی نے پیش کیا خراج عقیدت، توسیعی خطبہ و شعری نشست کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…

6 hours ago