انٹرٹینمنٹ

Sunny Deol Upcoming Movies: کیا 2026 سنی دیول کے کیریئر کا سب سے کامیاب سال ثابت ہوگا؟ اس سال ریلیز ہوں گی ان کی یہ فلمیں، ساؤتھ میں بھی نظر آئے گا دبدبہ

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ایکشن اسٹار سنی دیول کے لیے سال 2026 غیر معمولی طور پر خاص ثابت ہونے جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سال سنی دیول کی ریکارڈ سات فلمیں تھیٹر اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوں گی، جو ان کے طویل فلمی کریئر میں ایک بڑی واپسی اور مضبوط موجودگی کی علامت ہیں۔ یہ تیسرا موقع ہوگا جب ایک ہی سال میں ان کی اتنی زیادہ فلمیں ریلیز ہوں گی۔ اس سے قبل 1989 اور 1993 میں بھی ایسا ہو چکا ہے، تاہم تقریباً 33 سال بعد ایک بار پھر یہ تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

سال 2026 کا آغاز 23 جنوری کو فلم ’بارڈر 2‘ سے ہوگا، جو 1997 کی سپرہٹ فلم ’بارڈر‘ کا سیکوئل ہے۔ یہ فلم 1971 کی جنگ پر مبنی ہے اور یومِ جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سنی دیول کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ شائقین میں اس فلم کو لے کر خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔ مارچ 2026 میں جذباتی ڈرامہ فلم ’گبرو‘ ریلیز ہوگی، جس میں سنی دیول مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ سلمان خان ایک خصوصی کیمیو میں دکھائی دیں گے۔ یہ فلم 13 مارچ کو سینما گھروں میں آئے گی اور جذباتی کہانی کے سبب ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کی امید ہے۔

دیوالی کے موقع پر سال کی سب سے بڑی فلم ’رامائن پارٹ ون‘ ریلیز ہوگی، جسے نتیش تیواری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس میگا بجٹ فلم میں رنبیر کپور رام، سائی پلوی سیتا، یش راون اور سنی دیول ہنومان کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ یہ فلم پین انڈیا سطح پر ریلیز کی جائے گی اور باکس آفس پر بڑے ریکارڈ بنانے کی توقع ہے۔ سنی دیول کی دیگر اہم فلموں میں ’لاہور 1947‘ شامل ہے، جسے عامر خان پروڈیوس کر رہے ہیں اور راجکمار سنتوشی ہدایت دے رہے ہیں۔ اس فلم میں پریتی زنٹا اور شبانہ اعظمی بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ اس کے علاوہ ’باپ‘ نامی فلم میں سنی دیول، جیکی شراف، سنجے دت اور متھن چکرورتی کے ساتھ ایک مکمل مسالا انٹرٹینر میں نظر آئیں گے۔

جنوبی سینما میں بھی سنی دیول کی موجودگی دیکھنے کو ملے گی۔ فلم ’سوریا‘ ملیالم فلم ’جوزف‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس میں وہ ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔ جبکہ ’اکا‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی، جس میں اکشے کھنہ اور دیا مرزا کے ساتھ ہائی آکٹین ایکشن دکھایا جائے گا۔ یوں 2026 سنی دیول کے لیے ایک یادگار اور کریئر کا ممکنہ طور پر سب سے کامیاب سال ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

22 minutes ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

50 minutes ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

1 hour ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

2 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

3 hours ago