قومی

PM Modi addresses: ’’ہمیشہ نوجوان نسل پر بھروسا کیا ہے، آپ کی صلاحیت مجھے توانائی دیتی ہے‘‘: وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ سے وزیراعظم کا خطاب

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیت ہی ملک کی صلاحیت بنے گی اور ان کی کامیابی بھارت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیرِ اعظم اور اس سے قبل بطور وزیراعلیٰ گجرات، وہ ہمیشہ نوجوان نسل پر اعتماد کرتے آئے ہیں۔

وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 کا اختتامی اجلاس

وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اپنی حکومت کی جانب سے اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سوامی وویکانند کے یومِ پیدائش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈائیلاگ نوجوانوں کے لیے ایک اہم قومی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا: ’’ہر سال 12 جنوری کو ہم سوامی وویکانند کے اعزاز میں قومی یومِ نوجوان مناتے ہیں، جن کی زندگی اور تعلیمات آج بھی ہمیں تحریک دیتی ہیں۔ انہی سے تحریک لے کر وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کی بنیاد رکھی گئی، جو قلیل عرصے میں ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں نوجوان ملک کی سمت طے کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔‘‘

2047 کا سفر اور نوجوانوں کی ذمہ داری

پی ایم مودی نے کہا کہ 2047 تک، جب بھارت آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا، یہ سفر ملک کے لیے بھی اور نوجوانوں کی زندگی کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ آپ کے لیے سنہری موقع ہے۔ آپ کی صلاحیت بھارت کی صلاحیت بنے گی اور آپ کی کامیابی بھارت کی کامیابی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’جب میں نے پہلی بار وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تو شاید آپ میں سے کئی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ 2014 میں جب میں وزیراعظم بنا تو آپ میں سے اکثر بچے کہلاتے تھے، لیکن بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم میں نے ہمیشہ نوجوان نسل پر اعتماد کیا ہے۔ آپ کی صلاحیت، آپ کا ٹیلنٹ اور آپ کی توانائی مجھے بھی توانائی دیتی ہے۔‘‘

اسٹارٹ اپ انقلاب پر زور

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے نجی شعبے کے لیے کئی نئے میدان کھولے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک میں 500 سے بھی کم اسٹارٹ اپس تھے اور نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیت دکھانے کے مواقع محدود تھے۔ انہوں نے کہا: ’’نوجوانوں کی صلاحیت کو پہچانتے ہوئے ہم نے نیا طریقہ اختیار کیا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے نئی اسکیمیں شروع کیں، جس سے بھارت میں اسٹارٹ اپ انقلاب کو تیز رفتار ملی۔‘‘

ڈائیلاگ کا پس منظر اور شرکت

وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ، جو اب اپنے دوسرے ایڈیشن میں ہے، ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد نوجوانوں اور قومی قیادت کے درمیان منظم رابطہ قائم کرنا ہے۔ یہ ڈائیلاگ وزیراعظم کے یومِ آزادی کے خطاب میں دی گئی اس اپیل کے مطابق ہے، جس میں ایک لاکھ نوجوانوں کو بغیر سیاسی وابستگی کے سیاست میں شامل کرنے اور انہیں وکست بھارت کے لیے اپنے خیالات پیش کرنے کا قومی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

پچاس لاکھ سے زائد نوجوانوں کی شرکت

9 سے 12 جنوری 2026 تک منعقد ہونے والے اس ڈائیلاگ میں ملک بھر سے 50 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے مختلف مراحل پر شرکت کی۔ قومی سطح کے مقابلے میں پہنچنے والے نوجوانوں کا انتخاب تین مرحلوں پر مشتمل سخت اور میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے کیا گیا، جس میں ڈیجیٹل کوئز، مضمون نویسی اور ریاستی سطح کی وژن پریزنٹیشن شامل تھیں۔

مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ کا خطاب

اختتامی دن وزارتِ نوجوانان امور و کھیل کے تحت منعقدہ اس پروگرام کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 50 لاکھ نوجوانوں میں سے منتخب ہونا ان کی صلاحیت کا ثبوت ہے اور انہیں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز نے بھیجا ہے، جو ان پر قوم کے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈائیلاگ کے بعد نوجوانوں کا سفر ختم نہیں ہوتا بلکہ اب وکست بھارت کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کا سفر شروع ہوتا ہے۔ مرکزی وزیر نے نوجوان رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ’’مائی بھارت‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعے جڑے رہیں اور اپنی ریاستوں میں واپس جا کر ضلعی یوتھ افسران سے رابطہ برقرار رکھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mamata Banerjee To Rahul Gandhi: ممتا بنرجی کے رابطے میں راہل گاندھی، انڈیا اتحاد پر کلیان بنرجی کا بڑا دعویٰ

ہگلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سوال پر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان…

1 hour ago

Xi Jinping to Visit the US: امریکہ جائیں گے شی جن پنگ، جانئے  کیوں چین کو لے کر ٹرمپ نے بدلا مؤقف؟

ٹرمپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پاس برتری ہے، لیکن…

2 hours ago

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

11 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

11 hours ago