انٹرٹینمنٹ

Sonakshi Sinha shuts down pregnancy rumours: سونا کشی سنہا نے  پریگنینسی کی افواہوں پر توڑی خاموشی، کہا-شادی کسی بھی پیشے میں رکاوٹ نہیں بنتی

بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے اپنی شادی کے بعد سے گردش کرتی ہوئی  پریگنینسی کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ سونا کشی سنہا کی جون 2024 میں اداکار ظہیر اقبال سے شادی کے بعد سوشل میڈیا اور میڈیا حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑتی رہیں کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ اکتیوبر میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ پوسٹ کے ذریعے ان افواہوں کی تردید کی تھی، جس میں انہوں نے کیپشن لکھا تھا: “انسانی تاریخ کی سب سے طویل پریگنینسی کا ورلڈ ریکارڈ ہولڈر!”

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم پروڈیوسر رمیش طورانی کی دیوالی پارٹی میں ظہیر اقبال نے فوٹوگرافرز کے سامنے سونا کشی کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ایک تصویر کے لیے پوز دیا، جس سے افواہیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔ اس عمل کو دیکھ کر لوگوں نے اسے پریگنینسی کی تصدیق کا اشارہ سمجھ لیا، قابل ذکر بات  یہ ہے کہ حقيقت میں یہ صرف ایک مذاق تھا۔

نیوز 18 شوشا کو دیے گئے انٹرویو میں سونا کشی نے واضح الفاظ میں کہا: “میں نے کبھی مذاق نہیں اڑایا۔ میڈیا ہی مجھ پر ہنستی رہتی ہے! وہ خود سوچ لیتے ہیں کہ میں پریگنٹ ہوں۔ جب میں واقعی پریگنٹ ہوں گی، تو میں خود دنیا کو سب سے پہلے بتاؤں گی—دوستو، ہاں اب میں پریگنٹ ہوں، اب خاموش ہو جاؤ!”

سونا کشی نے کہا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ پہلے کی طرح بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہیں۔  انہوں نے کہا:”جہاں پہلے شادی شدہ ہیروئنوں کو فلم انڈسٹری میں نظر انداز کر دیا جاتا تھا، میں شکر گزار ہوں کہ آج ایسا نہیں ہے۔ شادی میری زندگی کا ایک حصہ ہے، میرے کیریئر کا نہیں۔”

مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: “شادی کسی بھی دوسرے پیشے میں عورت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ اگر کوئی خاتون صحافی شادی کرتی ہے تو کیا وہ کام کرنا چھوڑ دیتی ہے؟ ہرگز نہیں۔ تو پھر ہمارے ساتھ ایسا سوچنا کیوں ضروری سمجھا جائے؟ ہم سے پہلے کی خواتین فنکاروں کو سلام، جنہوں نے ہمارے لیے راستے بنائے۔”

انڈسٹری میں بڑھتے موقعوں پر بات کرتے ہوئے سونا کشی نے جیا بچن اور شبانہ اعظمی کی مثال دی، جو اہم کرداروں کے ساتھ ایک بار پھر پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہو ئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مختلف عمر کی خواتین کے لیے مضبوط کردار لکھے جا رہے ہیں اور فلمی دنیا اب عمر کے تعصب سے آگے بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا:”یہ وقت بہت خوبصورت ہے—ہر عورت اپنی جگہ خود بنا رہی ہے اور اسے ثابت کر رہی ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

29 minutes ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

34 minutes ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

43 minutes ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

1 hour ago

CEC Gyanesh Kumar EC Meeting: تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ دونوں کمشنر بھی شریک

چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…

2 hours ago