بین الاقوامی

Trump praises Mamdani: ’’وہ جتنا بہتر کریں گے، میں اتنا ہی خوش ہوں گا…‘‘  وائٹ ہاؤس ملاقات میں ٹرمپ نے  ممدانی کی اس طرح  کی تعریف

نیو یارک شہر کے نئے منتخب میئر زُہران ممدانی نے جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پہلی ملاقات کی۔ یہ ملاقات دنیا بھر کی نظروں کا مرکز بنی کیونکہ دونوں لیڈر اپنے  الگ سیاسی نظریات کے حامل ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ممدانی نے ٹرمپ پر سخت تنقید بھی کی تھی، جس کی وجہ سے یہ ملاقات کافی بحث کا موضوع بن گئی۔

وائرل لمحے

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے ایک لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر نے ممدانی سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی ٹرمپ کو ’فاشسٹ‘ مانتے ہیں۔ ممدانی جواب دینے لگے تو ٹرمپ نے درمیان میں بولتے ہوئے کہا، ’’ٹھیک ہے، آپ بس ’ہاں‘کہہ دیں، سمجھانے سے آسان ہے۔‘‘ یہ لمحہ کافی وائرل ہوا۔ بعد میں ایک اور رپورٹر نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی کی لیڈر ایلِس اسٹفنِک ممدانی کو ’جہادی‘کہتی ہیں، اس پر ٹرمپ نے واضح جواب دیا کہ نہیں، میں ایسا نہیں سمجھتا،’’میں نے ایسے شخص سے ملاقات کی ہے جو بہت منطقی ہے۔‘‘

ٹرمپ کا کہنا

ممدانی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پہلی ملاقات کو ٹرمپ نے ’’بہت اچھا اور نہایت نتیجہ خیز‘‘ بتایا اور ممدانی کی خوب تعریف کی۔ ممدانی کے پاس کھڑے ہو کر ٹرمپ نے کہا، ’’جتنا وہ بہتر کریں گے، میں اتنا ہی خوش ہوں گا۔ ہم میں ایک بات مشترک ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا یہ شہر، جس سے ہم محبت کرتے ہیں، بہت اچھا کرے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

7 minutes ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

14 minutes ago

Manisha Bhanwala Makes History: منیشا بھنوالا نے رقم کی تاریخ، عالمی کشتی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

ہندوستانی خاتون پہلوان منیشا بھنوالا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قزاقستان کے آستانہ میں جمعہ…

1 hour ago