سلمان خان کے بھائی سہیل خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں سہیل خان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ ممبئی انڈینز کے درمیان میچ دیکھنے آئے تھے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے، تو آپ کو بتاتے چلیں کہ سہیل خان اکیلے میچ دیکھنے نہیں پہنچے تھے بلکہ ان کے ساتھ ایک خوبصورت حسینا بھی تھیں موجود۔ سہیل خان اس حسین اداکارہ شیفالی بگا کے ساتھ آئی پی ایل میچ کا لطف اٹھارہے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے بارے میں بحث تیز ہوگئی ہے۔
پاپارازی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سہیل خان اور شیفالی بگا کو ایک ہی گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ شیفالی بگا گاڑی کے سامنے بیٹھی نظر آرہی ہیں ۔ اس دوران سہیل خان کسی اور کے ساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ اسٹیڈیم سے ان دونوں کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں ،جس کے بعد شائقین یہ جاننے کے لیے بے قرار ہیں کہ کیا وہ صرف دوست ہیں یا ان کے درمیان دوستی سے بڑھ کر بھی کچھ ہے۔
اداکارہ نے ایک جھلک دکھا ئی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیفالی بگا اور سہیل خان کے ساتھ جےبھانوشالی بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے۔ اپنی اور سہیل خان کی تصاویر کے ساتھ شیفالی بگانے جے بھانوشالی کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، ‘ایک ایم آئی سپورٹر ہے اور دوسرا آر سی بی سپورٹر ہے۔ اب آپ اندازہ لگائیں کہ کون کیا ہے۔
شیفالی بگا کو بگ باس سے پہچان ملی
آپ کو بتاتے چلیں شیفالی بگا کو بگ باس سے پہچان ملی۔ وہ بگ باس 13 میں نظر آئی تھیں۔ شیفالی بگا کے گیم پلان کو سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کے سیزن میں بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ میوزک ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بھی مداحوں میں بحث کا موضوع بنی رہتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
شاہ رخ خان اپنے بڑے دل کے لئے جانے جاتے ہیں۔ بالی ووڈ کے کنگ…
محکمہ سیاحت نے ریاست کے اہم تاریخی ورثے، قدرتی مقامات اور دیگر سیاحتی مقامات کو…
غزہ کے حوالے سے عالمی عدالتِ انصاف کی سماعت کے دوران براہِ راست بریفنگ میں…
گھریلو کنکشنز اور سی این جی اسٹیشنز میں نمایاں اضافہ، ای وی چارجنگ نیٹ ورک…
کالج آف کارڈینلز نے پانچویں جنرل کانگریگیشن میں کانکلیو کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا،…
سیمینارمیں نیٹ کی تیاری کے جدید اورسائنسی طریقوں، سوالات کے تجزیے، وقت کی منصوبہ بندی،…