قومی

Arabian Travel Market 2025: دبئی کے عربین ٹریول مارکیٹ میں کی جائے گی لکھنؤ کے رومی دروازہ، بڑا امام باڑہ اور دیگر تاریخی مقامات کی نمائش

دبئی میں پیر (28 اپریل) سے 01 مئی تک منعقد ہونے والے عربین ٹریول مارٹ میں لکھنؤ کے تاریخی مقامات جیسے رومی دروازہ، بڑا امام باڑہ اور گھنٹگھر سمیت دیگر سیاحتی مقامات کی نمائش کی جائے گی۔ محکمہ سیاحت نے ریاست کے اہم تاریخی ورثے، قدرتی مقامات اور دیگر سیاحتی مقامات کو عالمی پلیٹ فارم پر دکھانے کے لیے بڑی تیاریاں کی ہیں۔

سیاحت اور ثقافت کے وزیر جے ویر سنگھ نے آج کہا کہ لکھنؤ اور ریاست کے دیگر حصوں میں واقع ثقافتی ورثوں اور تعمیراتی نمونوں کو اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پیش کیا جائے گا تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔ لکھنؤ کے سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ بلند دروازہ، فتح پور سیکری آگرہ، قومی چمبل سینکچری، بدھسٹ سرکٹ سمیت دیگر مقامات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

حکومت ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہے کوشاں

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لکھنؤ کو دنیا کے سیاحتی نقشے پر ایک اہم مقام کے طور پر قائم کرنا ہے۔ رومی دروازہ اور بڑا امام باڑہ جیسے ہیریٹیج سائٹس نہ صرف لکھنؤ کا فخر ہیں بلکہ تاریخ کا قیمتی ورثہ بھی ہیں۔ جے ویر سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت لکھنؤ کے علاوہ ایودھیا، وارانسی، متھرا-ورنداون اور وندھیاچل جیسے بڑے مذہبی، ثقافتی اور قدرتی مقامات کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہ محکمہ سیاحت بھی غیر ملکی ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس اور سرمایہ کاروں سے براہ راست بات چیت کرکے ریاست میں سیاحتی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھولنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ٹریول مارٹ کے ذریعے لکھنؤ کی دستکاری، خوراک اور ثقافتی تنوع کو بھی بین الاقوامی سامعین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس سے نہ صرف غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی کاریگروں اور سیاحت سے وابستہ تاجروں کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ پہل لکھنؤ سمیت پورے اتر پردیش کی معیشت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی طرف ایک اختراعی کوشش ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Home Secretary Unconditional Apology: کیا مرکزی داخلہ سکریٹری نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی؟ جانیے کیا ہے قانونی ضابطہ

توہینِ عدالت کے نوٹس کے جواب میں حلف نامے میں معافی کے ذکر سے متعلق…

22 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

1 hour ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

1 hour ago