وسیم اکرم نے شاہ رخ خان کی دریا دلی سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
Wasim Akram Shared Story of Shah Rukh Khan: بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان لاکھوں لوگوں کے دلوں پرراج کرتے ہیں۔ سابق پاکستانی کرکٹروسیم اکرم نے کنگ خان سے متعلق ایک دلچسپ قصہ شیئرکیا ہے، جس میں شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے لگاؤنظرآتا ہے۔ شاہ رخ خان آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے مالک ہیں۔ وہیں ان کے ساتھ اداکارہ جوہی چاؤلہ اوربزنس مین جے مہتا بھی کے کے آر کی فرنچائزی کے مالک ہیں۔
شاہ رخ خان نے ایک گھنٹے میں ارینج کیا بوئنگ پلین
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے سابق پاکستانی کھلاڑی وسیم اکرم کے ایک بارکہنے پرہی بوئنگ جہازکھڑا کردیا۔ وی یو اسپورٹس سے بات چیت میں وسیم اکرم نے خود یہ قصہ سنایا۔ یہ بات سال 2012 کی ہے، جب وسیم اکرم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے گیند بازی کوچ ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان سے صرف ایک بارپلین کے لئے درخواست کی تھی اورایک گھنٹے کے اندر انہوں نے بوئنگ جہاز ٹیم کے لئے منگوا یا۔
وسیم اکرم نے کی شاہ رخ خان کی تعریف
وسیم اکرم نے شاہ رخ خان سے متعلق یہ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ سال 2012 کی بات ہے۔ ہماری کے کے آرکی ٹیم کوایک دن بعد ناک آؤٹ میچ کھیلنا تھا۔ اس کے لئے ٹیم کو اگلے دن نکلنا تھا۔ آنے جانے میں ہی پوری ٹیم کا وقت چلا جاتا اورکھلاڑیوں کومیچ سے پہلے آرام نہیں مل پاتا۔ اس کے لئے وسیم اکرم نے شاہ رخ خان سے کہا کہ لڑکے بہت تھک جائیں گے، ہم کل پہنچیں گے اورپرسوں میچ ہے، تواگرایک پرائیویٹ پلین کا انتظام ہوجاتا تو ہمارے کھلاڑی پہلے پہنچ کرآرام کرسکتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے وسیم اکرم کی اس بات پررپلائی دیتے ہوئے کہا کہ لڑکے تھک جائیں گے؟ کوئی پرابلم نہیں۔ اس کے بعد وسیم اکرم نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ایک گھنٹے میں پوری ٹیم کے لئے بوئنگ جہازمنگوا دیا۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…