انٹرٹینمنٹ

Singer Kanika Kapoor wins award in Britain: گلوکارہ کنیکا کپور برطانیہ میں ایشین اچیورز ایوارڈ جیتنے والوں میں شامل، انہیں خصوصی ایوارڈ سے نواز :

لندن: ہندوستانی گلوکارہ کنیکا کپور، برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) میں اہم شراکت کرنے والے صیحت کے شعبے سے منسلک کارکنان اور اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والے ہند نژاد لوگوں کو لندن میں اس سال کے ایشین اچیورز ایوارڈز (AAA) کے فاتحین میں شامل کیا گیا ہے۔ کپور کو بطور موسیقار موسیقی میں ان کی خدمات کے لیے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروس بیکسلے کی چیف کلینیکل آفیسر ڈاکٹر نکی کنانی نے ‘پروفیشنل آف دی ایئر’ ایوارڈ جیتا ہے۔ اس کے علاوہ، نارتھ ویسٹ ایمبولینس سروس کے لیے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد سلمان دیسائی اور کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران انفیکشن سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ کام کرنے میں ان کی لگن کے لیے ڈاکٹر للیتا ائیر کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے جمعہ کی رات منعقدہ سالانہ ایوارڈ تقریب کے لیے ایک پیغام میں کہا، “ایشین اچیورز ایوارڈز ہمیں برطانیہ میں برطانوی ایشیائیوں کی شاندار کامیابیوں کو تسلیم کرنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتے ہیں۔”

‘بے بی ڈول’ اور ‘چٹیاں کلائیاں’ جیسے نغمے گانے والی گلوکارہ کنیکا کپور نے کہا، ‘برطانوی وزیراعظم نے خود ان ایوارڈز کو سراہا ہے۔ “تبدیلی لانے والے لوگوں سے بھرے کمرے میں خود کو پا کر مجھے بہت خوشی ہوری ہے۔” وہیں آرٹس اینڈ کلچر کے زمرے میں برطانوی ہندوستانی موسیقار جسدیپ سنگھ دیگن کو ایوارڈ دیا گیا۔ ڈاکٹر ہیرن جھوٹی او بی ای نے برطانوی سائنس اور اختراعات میں سب سے آگے رہنے کے لیے ’بزنس پرسن آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

دیگر فاتحین میں سال کی بہترین کاروباری شخصیت کے طور پر تانی دلے، کمیونٹی سروس کے لیے آرٹسٹ اور فوٹوگرافر پاؤلومی دیسائی اور میڈیا کیٹیگری میں براڈکاسٹر انیلا دھامی شامل ہیں۔ برطانوی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری اور خیراتی شعبے میں کام کرنے کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ٹرافی ششی کانت کے ویکاریا کو فراہم کی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

WPL 2027 Auction: کون ہیں 15 سالہ اوما کاشوی؟ ڈبلیو پی ایل نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بنیں

اوما بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت…

39 minutes ago

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

2 hours ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

3 hours ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

3 hours ago