انٹرٹینمنٹ

Hansal Mehta Gandhi: ‘میں اٹل ہوں’ کے ریلیز ہوتے ہی ،ہنسل مہتا نے ویب شو میں پرتیک گاندھی مہاتما گاندھی کے کردار میں آئیں گےنظر

Hansal Mehta Gandhi: پنکج ترپاٹھی کی فلم میں اٹل ہوں آج سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ اس فلم میں پنکج ترپاٹھی نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں ان کی اداکاری کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ میں اٹل ہوں  کہ ریلیز کے بعد ہی  ہنسل مہتا نے اپنے ویب شو گاندھی کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔  ہنسل مہتا نے شوٹنگ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

   ویب شو میں پرتیک گاندھی مہاتما گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گے۔  ہنسل مہتا نے کچھ وقت پہلے  ہی اپنی سیریز کا اعلان کردیا تھا۔ اب شوٹنگ شروع ہونے کی معلومات بھی دے دی گئی ہے ۔

  شوٹنگ  ہوئی شروع

ہنسل مہتا نے کلپ کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا –بنتے ہوئے تاریخ کو قید کرنا !گاندھی کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے ۔

مداحوں نے  کیا تبصرہ

ہنسل مہتا کی اس پوسٹ پر مداح کافی تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا- گاندھی پلینگ گاندھی  ۔ وہیں دوسرے نے لکھا ۔ مردا باد ، ایک اور مداح نے لکھا- انتظار نہیں ہورہا ہے ۔ ایک مداح نے لکھا- پرتیک گاندھی ایک بار پھر ایک بہت ہی پاور فل فلم آ رہی ہے۔ اس  فلم میں آپ جو روح ڈال  رہے ہیں  اسیے  محسوس کرنے کے کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہائی الرٹ، سرحد سیل، اسلام آباد کو ستا رہا ہے ایران کا خوف

میری قسمت مہاتما گاندھی کا کردار ادا کرنا تھا

پرتیک گاندھی نے بالی ووڈ ببلز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے شو گاندھی کے بارے میں بات کی تھی۔ اس کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں موہن داس کرم چند گاندھی کا کردار گزشتہ آٹھ سالوں سے اسٹیج پر ادا کر رہا ہوں اور وہ بھی مونو لوگ کے فارم میں کہیں نہ کہیں میرا وہاں ہونا طے تھے ۔

آپ کو بتا دیں کہ پرتیک گاندھی اور ہنسل مہتا اس سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ پرتیک گاندھی ہنسل مہتا کے شو اسکیم 1992 میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ اس شو کے بعد پرتیک کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،ٹرین میں آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین کے کود گئے مسافر،ایک درجن سے زیادہ کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

25 seconds ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

31 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

1 hour ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago