بین الاقوامی

Pakistans-Iran Air Strike: پاکستان میں ہائی الرٹ، سرحد سیل، اسلام آباد کو ستا رہا ہے ایران کا خوف

Pakistans-Iran air strike latest update: پاکستان میں جمعہ کو ہائی الرٹ ڈکلیئر کیا گیا ہے۔ یہاں پڑوسی ملک کی راجدھانی اسلام آباد کے سرحد سیل کئے گئے ہیں اور ہرطرف پاکستان پولیس اورآرمی تعینات ہے۔ اسلام آباد میں جگہ جگہ گاڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے اورمشتبہ افراد کو روک کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے ایران پرایئر اسٹرائیک کی تھی، جس میں سات لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

جانکاری کے دوران، اسلام آباد وزیراعظم دفتر، پاکستانی پارلیمنٹ اور دیگراہم دفاتر کے آس پاس پولیس سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یہاں جگہ جگہ فوج تعینات ہے، جو مشتبہ نظرآرہے لوگوں کو روک کرپوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وہیں، اسلام آباد کے سرحد سیل کئے گئے ہیں۔ دارالحکومت میں بغیر جانچ اور شناختی کارڈ دکھائے کسی کو داخل نہیں کیا جا رہا ہے۔

ایئراسٹرائیک میں دونوں طرف کے لوگ جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعہ کی صبح سے ہی پاکستان کے کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پاکستان کے ذریعہ ایران پر کی گئی ایئر اسٹرائیک کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایران بھی پاکستان پرایئراسٹرائیک کرچکا ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف اپنے یہاں دہشت گردتنظیموں کو سپورٹ کرنے کاالزام لگایا ہے۔ ایک دوسرے کے الزامات کی دونوں نے تردید کی ہے۔ ایئراسٹرائیک میں ابھی تک تقریباً ڈیڑھ درجن لوگوں کی موت کی خبر ہے۔

پاکستان نے یہاں کی تھی ایئراسٹرائیک

جانکاری کے مطابق، ایران نے پہلے پاکستان میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ سنی مبینہ دہشت گرد تنظیم ہے۔ ایران کا الزام تھا کہ پاکستانی فوج اس گروپ کی حمایت کرتی ہے، جوایران میں کئی دہشت گردانہ واردات کو انجام دے چکا ہے اورایران میں عام لوگوں کا خون بہا چکا ہے۔ وہیں، پاکستان نے ایران میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اوربلوچستان لبریشن فورس (بی ایل ایف) کے ایک سے زیادہ ٹھکانوں پرایئراسٹرائیک کی۔ پاکستان وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے ملک کی سیکورٹی سے کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔ اس نے کئی بارایران کو اس کے یہاں پنپ رہے بی ایل ایف اور بی ایل اے جیسی تنظیموں کے دہشت گردانہ رپورٹ بھیجی، لیکن اس نے ان پرکوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago