اتر پردیش میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر، سیٹوں کولے کرسماج وادی پارٹی اورراشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرایل ڈی 7 سے 8 سیٹوں پراتحاد میں لڑے گی۔ مغربی یوپی میں زیادہ ترسیٹوں پرآرایل ڈی کے ساتھ سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ ایس پی-آرایل ڈی کے ذرائع کے حوالے سے بڑی خبر یہ ہے کہ ایس پی صدراکھلیش یادو اورآرایل ڈی صدر جینت چودھری کے درمیان بات چیت کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آج سے کل تک اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔
وہیں دوسری جانب، سماجوادی پارٹی نے ابھی تک کانگریس کے ساتھ سیٹوں کو فائنل نہیں کیا ہے۔ ایس پی اورکانگریس کے درمیان سیٹوں کی حتمی تقسیم ابھی نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ امکان ہے کہ جلد ازجلد کانگریس اورسماجوادی پارٹی کے درمیان بھی سیٹوں کی تقسیم ہوجائے گی۔ راشٹریہ لوک دل کے قومی ترجمان انیل دوبے نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل کے صدر چودھری جینت سنگھ کی ملاقات کے بعد اس معاہدے کا فیصلہ کیا گیا۔
تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ایس پی نے آر ایل ڈی کے لیے کون سی سیٹیں چھوڑی ہیں۔ اس سےقبل سماجودای لیڈر اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی لیڈر جینت چودھری نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا۔ ایک طرف اکھلیش یادو نے لکھا کہ راشٹریہ لوک دل اور ایس پی کے اتحاد پر سب کو مبارک ہو! آئیے ہم سب فتح کے لیے متحد ہو جائیں! اکھلیش کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے آر ایل ڈی لیڈر نے لکھا – قومی اورآئینی اقدارکی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار، ہمارے اتحاد کے تمام کارکنوں سے یہ توقع ہے کہ وہ اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھیں!
بھارت ایکسپریس۔
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…