انٹرٹینمنٹ

Jawan became the Worlds Second biggest Film: شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بنی دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم، یوایس-یوکے میں کو ’جیلر‘ کو پیچھے چھوڑا

شاہ رخ خان کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’جوان‘  کا جوش لوگوں میں کافی سرچڑھ کردیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں ’جوان‘ نے ہندوستان میں 300 کروڑروپئے کا اعدادوشمارپارکرلیا ہے۔ کنگ خان کی یہ فلم ساؤتھ سے لے کرنارتھ (جنوب سے شمال) تک زبردست کلیکشن کررہی ہے۔ ملک کے ساتھ ہی ساتھ بیرون ممالک میں بھی ’جوان‘ کا کافی جلوہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ فلم انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو زبردست ٹکر دے رہی ہے۔

’جوان‘ پہلےدن سے ہی زبردست کمائی کر رہی  ہے۔ یوکے اور یوایس اے میں جوان نے اس اسٹار کو ٹکردینا شروع کردیا ہے، جسے خود انٹرنیشنل لیول پر بڑا انڈین اسٹارمانا جاتا ہے۔ سپراسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ 10 اگست کو ریلیز ہوئی اور یہ فلم اب تمل سنیما کی دوسری سب سے بڑی فلم بن چکی ہے۔ ’جیلر‘ نے یوکے-یوایس اے میں زبردست کمائی کی تھی، لیکن اب ’جوان‘ صرف پہلے ویکنڈ میں ہی اسے پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

انگلینڈ میں ’جوان‘ کی کمائی

انگلینڈ میں ’جوان‘ نے پہلے ویکنڈ پر 1.35 ملین پاؤنڈ (14 کروڑ روپئے) سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ انگلینڈ میں پہلے ویکنڈ  میں سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی فلم ’پٹھان‘ رہی ہے۔ اس نے پہلے ویکنڈ میں 1.96 ملین پاؤنڈ (تقریباً 20 کروڑ) روپئے کی کمائی کی تھی، لیکن بدھ کے روز ریلیز ہوئی ’پٹھان‘ کے ویکنڈ میں 5 دن تھے اور جمعرات کو آئی ’جوان‘ کا کلیکشن 4 دن کا دیکھنے کو ملا ہے۔

یوایس اے میں بھی شاہ رخ خان کا جلوہ

’جوان‘ کا یوایس اے میں پہلا ویکنڈ 7.5 ملین ڈالر (63 کروڑ روپئے) کا گراس کلیکشن لے کرآیا۔ اب ’جوان‘ یہاں 2023 کی دوسری سب سے کماؤ انڈین فلم ہے۔ شاہ رخ کان کی فلم نے 4 دن کی کمائی سے ہی، یہاں 5.7 ملین ڈالر (47 کروڑ روپئے) کمانے والی ’جیلر‘ کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’جوان‘ یو ایس اے میں ’راکی اور رانی‘ کے 7 ملین ڈالر(58 کروڑ روپئے) سے بھی آگے نکل گئی ہے۔

گلوبل باکس آفس پر دوسرے نمبرپر

گلوبل باکس آفس پر 7 ستمبر سے 10 ستمبر والے ویکنڈ میں ’جوان‘ دوسری سب سے بڑی فلم رہی۔ 64 ملین ڈالر (530 کروڑ روپئے) کے ساتھ اس نے ‘The Equaliser 3’ اور ‘Oppenheimer’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ یو ایس اے میں ’جوان‘ سے آگے صرف شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ہے، جس کا ٹوٹل گراس کلیکشن 11.45 ملین ڈالر (95 کروڑ روپئے) سے زیادہ تھا۔ شاہ رخ خان کا یو ایس اے میں جس طرح کا جلوہ ہے، پورا امکان ہے کہ فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے بھی آگے نکل جائے گی۔

  بھارت ایکسپریس۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

30 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

56 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago