دہلی ہائی کورٹ نے مقامی حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ انیمل برتھ کنٹرول رولز، 2023 کے تحت مقرر کردہ تمام دفعات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں، جو کہ یوم آزادی، یوم جمہوریہ اور زیادہ تر خصوصی تقریبات کے دوران سڑک کے آوارہ کتوں کو پکڑنے اور چھوڑنے سے متعلق ہیں۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سنجیو نرولا کی بنچ نے مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) کی سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی جس میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی طرف سے دہلی میں خصوصی تقریبات کے دوران گلیوں کے کتوں کو پکڑنے اور اس کے بعد چھوڑنے کے طریقہ کار کی طرف توجہ دلائی گئی۔
انیتا سینٹیاگو کی طرف سے دائر کردہ پی آئی ایل میں کہا گیا ہے کہ کتوں کو پکڑنے اور چھوڑنے کا تفصیلی طریقہ کار اے بی سی قوانین کے تحت طے کیا گیا ہے اور ایم سی ڈی کو تندہی سے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ درخواست میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ اے بی سی کے قوانین میں پوری وضاحت ہے کہ پکڑے جانے کے بعد کتوں کی شناخت فوری طور پر نمبر والے کالروں سے کی جانی چاہیے تاکہ مناسب ریکارڈ برقرار رکھا جا سکے جو بعد میں انہیں اسی علاقے میں رہا کرنے میں سہولت فراہم کرے جہاں سے انہیں پکڑا گیا تھا۔
سینٹیاگو نے مزید کہا کہ ایم سی ڈی کے ذریعہ اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا (اے ڈبلیو بی آئی) کی مدد لی جانی چاہئے۔ایم سی ڈی کے وکیل نے ہائی کورٹ کے سامنے کہا کہ جی 20 سمٹ کی تیاری میں پکڑے گئے کتوں کو چھوڑنے کا عمل پہلے ہی اے بی سی قوانین کی سختی سے اور اے ڈبلیو بی آئی کی مدد سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اے ڈبلیو بی آئی کے وکیل نے بھی ایم سی ڈی کے ذریعہ جمع کرائے جانے کی توثیق کی۔
ہائی کورٹ نے 11 ستمبر کو جاری کردہ اپنے حکم میں کہا کہ ان عرضیوں کی روشنی میں، جواب دہندگان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اینمل برتھ کنٹرول قوانین کے تحت دی گئی تمام دفعات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں جو کہ گلی کے کتوں کو پکڑنے اور چھوڑنے سے متعلق ہیں۔
اپنی درخواست میں،سینٹیاگو نے ان الزامات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا کہ ایم سی ڈی جی20 سربراہی اجلاس کیلئے گلیوں کے کتوں کو ہٹانے کیلئے اے بی سی کے قواعد کی ” صریح خلاف ورزی”کررہی ہے۔انہوں نے کہا، “کوئی بھی ایسا واقعہ جس سے ملک کو فخر ہو اور جہاں قوم کو دنیا کے سامنے خود کو پیش کرنے کی ضرورت ہو، اس طرح کے ایونٹس کے موثر انعقاد کے لیے چند قدم کی صوابدید کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم، یہ قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے نہ کہ اس سے باہر۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…