بھارت ایکسپریس۔
Malaika Arora On Shahrukh Khan Heatstroke: گزشتہ دنوں احمدآباد میں زیادہ گرمی ہونے کے سبب اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ شاہ رخ خان کو ایسے حال میں دیکھنے کے بعد ان کے فینس کا چہرہ اترگیا تھا۔ حالانکہ اب شاہ رخ خان ٹھیک ہیں اور واپس ممبئی آگئے ہیں۔ اسی درمیان ملائیکہ اروڑہ ایک پروگرام میں پہنچیں، جہاں وہ ماحولیات کے بارے میں باتیں کر رہی تھیں۔ اس دوران ملائیکہ اروڑہ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے ٹپس بھی دے ڈالے۔
جب بیمارہوئے شاہ رخ خان
احمدآباد میں ہوئے آئی پی ایل میچ کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس فائنل میں پہنچ گئی ہے، جس کے بعد شاہ رخ خان نے جشن منایا۔ تاہم یہ جشن زیادہ دیر تک نہیں برقرار رہ سکا، کیونکہ اس کے بعد اداکار کی طبعیت ناساز ہوگئی۔ حالانکہ اب وہ ٹھیک ہیں۔ اسی درمیان ملائیکہ اروڑہ سے ایک ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا گیا تو ان سے گرمی سے بچنے کے لئے مشورے مانگے گئے۔ اداکارہ نے فینس کو کئی مشورے دے ڈالے۔
ملائیکہ اروڑہ نے دیا مشورہ
ملائیکہ اروڑہ نے انسٹینٹ بالی ووڈ سے کہا، یہی وجہ ہے کہ میں کہتی رہتی ہوں، ہمیں اپنے ماحولیات کے تئیں بیداراورمحتاط رہنا ہوگا۔ یہی واحد طریقہ ہے، جس سے ماحولیات آپ کو واپس پیار کرے گا۔ تاہم گرمی بہت زیادہ پڑ رہی ہے، اس لئے آپ بہت کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے علاج یہی ہے کہ ہائیڈریٹیڈ رہیں، خوب پانی پیئیں، ٹھنڈے اورآرام دہ کپڑے پہنیں، سن اسکرین کا استعمال کریں، چھاتا لے جانے کی کوشش کریں، یہ میرے مشورے ہیں، جومیں دے سکتی ہوں۔
فٹنس فریک ملائیکہ اروڑہ
واضح رہے کہ بھلے ہی ملائیکہ اروڑہ فلمیں نہیں کررہی ہیں، لیکن وہ اپنی فٹنس پر پورا دھیان دیتی ہیں۔ اداکارہ فٹنس فریک ہیں اورایکسرسائزاوریوگاکرتے ہوئے ویڈیوزسوشل میڈیا پرشیئرکرتی رہتی ہیں۔ ان کواکثرجم کے باہر بھی اسپاٹ کیا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…