انٹرٹینمنٹ

Sania Mirza Divorce: ثانیہ مرزا نے شعیب سے پہلے  ہی لے لی تھی  طلاق ،عمران مرزا  نےکہاکہ ثانیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا ضروری

Sania Mirza Divorce:  پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے تیسری شادی کر لی۔ انہوں نے ثانیہ مرزا کو طلاق دے دی ہے۔ ثانیہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ثانیہ اور ان کے گھر والوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ لیکن اب ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے پہلا تبصرہ سامنے آیا ہے۔ ثانیہ  مرزاکے والد عمران مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔انہوں نے اس پوسٹ  میں ثانیہ اور شعیب کے تعلقات کو لے کر ردعمل دیا گیا ہے۔ ثانیہ اور شعیب کی طلاق چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔

ثانیہ مرزا کے والد  کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ زندگی کے ان حساس لمحات میں سب سے درخواست ہے کہ افواہوں سے پرہیز کریں اور موجودہ حالات میں ثانیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے۔شعیب ملک کی یہ تیسریشادی ہے۔ثنا جاوید کی یہ دوسری شادی ہے۔ثنا جاوید نے 2020 میں عمیر جسوال سے شادی کی تھی۔  شعیب ثانیہ   ثانیہ مرزااور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔ ان دونوں کا رشتہ تقریباً 14 سال تک چلا۔

ثانیہ کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا، ’’ثانیہ اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھتی ہے۔ تاہم آج یہ کہنا ضروری ہے کہ شعیب اور ثانیہ کی طلاق چند ماہ قبل ہوئی تھی۔ انہوں نے شعیب کو ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمنائیں بھی دی ہیں۔ اس نازک وقت میں تمام مداحوں اور چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شعیب نے ہفتہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی نئی شادی کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے صرف ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

28 سالہ ثناجاوید پاکستان کے کئی ٹی وی شوز میں نظر آ چکی ہیں۔ان کے کئی مشہور شوز ہیں۔ جیسےاے مشتاق، ڈنک اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago