انٹرٹینمنٹ

Sana Khan Birthday: مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو چھوڑ چکی ہیں ثناخان، لڑکی کا اغوا کرنے تک کا لگ چکا ہے الزام

Sana Khan Birthday Special: ثنا خان کی پیدائش 21 اگست 1988 کو ممبئی کے دھراوی علاقے میں ہوئی، جوآج کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ پہلے انہوں نے اپنی اداؤں سے گلیمرس کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی اورشہرت حاصل کی، پھراداکاری چھوڑکرمذہب کے راستے پر چل پڑیں تو ہرکسی کو حیران کردیا۔ تمام شہرت حاصل کرنے والی ثنا خان ذاتی زندگی میں کئی تنازعہ میں بھی پھنس چکی ہیں۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم آپ کو ثنا خان کی ذاتی زندگی سے روبرو کرا رہے ہیں۔

بالی ووڈ فلموں میں ’وجہ تم ہو‘ اورسلمان خان اسٹارر ’جے ہو‘ وغیرہ سے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا جادو دکھا چکیں ثنا خان نے نومبر 2020 کے دوران سورت کے تاجرمفتی انس سید سے شادی کی تھی۔ زندگی کے اس پڑاؤ پرجانے کے لئے ثنا خان نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا۔ اس فیصلے کی وجہ سے ثنا خان کو پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ دراصل، جب انہوں نے فلم انڈسٹری سے دور ہونے کا فیصلہ کیا تو ٹرولرس نے انہیں خوب نشانے پر لیا۔

ایسا رہا ہے ثنا خان کا کیریئر

واضح رہے کہ ثنا خان نے صرف ہندی فلموں میں ہی کام نہیں کیا۔ وہ تمل اور تیلگو فلموں میں بھی نظرآچکی ہیں۔ انہوں نے سال 2005 کے دوران فلم ’یہ ہے ہائی سوسائٹی‘ سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد وہ کئی اشتہارات میں بھی نظرآئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہندی فلموں بامبے ٹو گوا اور دن دنا دن گول وغیرہ میں بھی اداکاری کا جلوہ دکھایا۔ سال 2008 کے دوران انہوں نے اداکار سلمبراسن کے ساتھ تمل فلم ’سلمبٹم‘ میں اہم کردار ادا کیا۔ ثنا خان کا کیریئر تقریباً 15 سال کا رہا، جس میں انہوں نے ہندی، تمل، تیلگو اورکنڑ فلموں میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Sana Khan Baby Boy Tariq Jameel: مفتی انس نے بیٹے طارق جمیل کے ساتھ بتایا کوالٹی ٹائم، ثنا خان نے ویڈیو پوسٹ کرکے کہی یہ بڑی بات

ان الزامات میں پھنس چکی ہیں ثنا خان

ٹی وی کی دنیا کے سب سے بڑے ریئلٹی شو میں شماربگ باس میں بھی ثنا خان نظرآچکی ہیں۔ شو کے چھٹے سیزن میں وہ سیکنڈ رنراپ رہیں۔ اس کے بعد وہ 2015 میں خطروں کے کھلاڑی اور 2019 میں کچن چمپئن میں بھی بطورکنٹسٹنٹ نظرآئیں۔ سال 2013 کے دوران ثنا خان پر 15 سال کی لڑکی کا اغوا کرنے کا الزام لگا۔ کہا جاتا ہے کہ لڑکی نے ثنا خان کے کزن بھائی سے شادی کرنے سے انکارکردیا تھا، جس کے بعد اس کا اغوا کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ ثنا خان پر اپنے سابق (ایکس) بوائے فرینڈ اسماعیل خان کے ساتھ مل کرایک میڈیا مشیر کو مبینہ طور پر دھمکی دینے اورچھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگا تھا، جس کے سبب انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

40 mins ago