Bigg Boss 17: بگ باس 17 کا گرینڈ فائنل ہوا اور اس کے ساتھ ہی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اس سیزن کے وینر بن گئے ہیں۔ منور فاروقی اس سیزن کے وینراور ابھیشیک نے رنر اپ کا خطاب حاصل کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سب کو لگتا تھا کہ پاویترا رشتا اداکارہ انکیتا لوکھنڈے بگ باس 17 کی وینر ہوں گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ وہیں انکیتا لوکھنڈے کے ٹرافی کے اتنے قریب آکر بھی ایلیمینیٹ ہونے پر سلمان خان بھی اس وقت حیران رہ گئے۔
گرینڈ فائنل میں ایک دوسرے کو نظر انداز کیا
عائشہ خان بھی بگ باس کے گرینڈ فائنل میں سابق کنٹیسٹنٹ اور فیملی ممبرز کے ساتھ پہنچیں۔ اس دوران عائشہ خان وہاں موجود تمام لوگوں سے ہنس ہنس بات کر رہی تھیں ۔لیکن انہوں نے منور فاروقی کو شروع سے آخر تک نظر انداز کیا۔ عائشہ خان گرینڈ فائنل میں ابھیشیک کمار اور انکیتا لوکھنڈے کو سپورٹ کرنے آئی تھیں۔ لیکن شاید منور کا مقدر وینربن گئے۔
فائنل بہت دلچسپ تھا اور اس دوران کئی موڑ اور کئی مرحلے دیکھے گئے۔ ٹاپ فائیو میں انکیتا لوکھنڈے، ارون مشیٹی، منور فاروقی، ابھیشیک شرما اور منارا چوپڑا تھے۔ ارون مشیٹی پانچویں نمبر پر گھر سے بے گھر ہوئیں ، انکیتا لوکھنڈے نے چوتھے نمبر پر آ کر سب کو حیران کر دیا۔ انکیتا ارون کے بعد چلی گئیں ۔جس نے سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کو بھی چونکا دیا۔
سلمان خان بھی انکیتا لوکھنڈے کےایلیمینیٹ سے حیران ہوئے
بگ باس کے گھر سے چوتھے کنٹسٹنٹ کے طور پر انکیتا لوکھنڈے کے نام کا اعلان ہوا تو سب حیران رہ گئے۔ دراصل ارون مشیٹی کے بے گھر ہونے جانے کے بعد سب نے سوچا تھا کہ ابھیشیک کمار یا منارا چوپڑا دونوں ہی باہر ہو جائیں گے۔ لیکن جب انکیتا کے نام کا اعلان کیا گیا، ہر کوئی، چاہے وہ کنٹسٹنٹ ہوں یا گھر والے، حیران رہ گئے۔ انکیتا لوکھنڈے کو خود یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ گھر سے بے گھر ہو گئی ہیں۔ لیکن انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے اپنی شکست قبول کر لی اور گھر سے باہر چلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیان واپی مسجد کی سروے کے بعد اب وضو خانہ کے سروے کا مطالبہ، ہندو فریق نے سپریم کورٹ میں داخل کی عرضی
سلمان خان بھی انکیتا لوکھنڈے کے ا یلیمینیٹ سے حیران نظر آئے، کیونکہ وہ ہمیشہ محسوس کرتے تھے کہ انکیتا بگ باس 17 جیتنے کی مضبوط دعویداروں میں سے ایک ہیں۔ ایلیمینیشن کے بعد جب انکیتا لوکھنڈےکی سلمان خان سے اسٹیج پر ملاقات ہوئی تو انہوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ وہیں سلمان نے انکیتا لوکھنڈےسے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے لیے وینررہیں گی۔ سلمان نے بھی انکیتالوکھنڈےکے سفر کی تعریف کی۔سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ یہ کافی چونکانے والا ہے۔ پچھلے سیزن میں بھی پرینکا کو چاہر چودھری ٹرافی کی مضبوط دعویدار سمجھی جارہی تھی ۔اور اس سیزن میں انکیتا لوکھنڈےکو ٹرافی کی مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا لیکن دونوں سیزن کے نتائج حیران کن تھے۔
بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…