Irfan Pathan INDIA vs PAKISTAN: عرفان پٹھان ٹیم انڈیا کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئرکے دوران کئی باریادگارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عرفان پٹھان نے ایک اسی طرح کی پرفارمنس یعنی کارکردگی پاکستان کے خلاف پیش کی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف اسی کی سرزمین پرخطرناک گیند بازی کرکے کھلاڑیوں کو پست کیا تھا۔ عرفان پٹھان نے ٹسٹ کرکٹ کے پہلے ہی اوورکی پہلی ہیٹ ٹرک لی تھی۔ یہ مقابلہ بہت یادگاررہا تھا۔ حالانکہ ٹیم انڈیا میچ جیت نہیں پائی تھی۔ عرفان پٹھان صرف ایک گیند بازنہیں تھے بلکہ وہ بہترین آل راؤنڈربھی تھے۔
دراصل، ٹیم انڈیا 2006 میں پاکستان دورے پر تھی۔ اس دوران سیریز کا تیسرا ٹسٹ میچ کراچی میں کھیلا گیا۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے میدان پراتری تھی۔ اس نے پہلی اننگ میں آل آؤٹ ہونے ت 245 رن بنائے تھے۔ اس اننگ کے دوران ہندوستان کی طرف سے پہلا اوورعرفان پٹھان نے کیا۔ انہوں نے اوورکی چوتھی گیند پرسلمان بٹ کو آؤٹ کیا۔ وہ صفرکے اسکورپرکیچ تھما بیٹھے۔ اس کے بعد پانچویں گیند پریونس خان آؤٹ ہوکرپویلین لوٹے۔ وہیں اگلی ہی گیند پرمحمد یوسف آؤٹ ہوئے۔ یہ تینوں کھلاڑی صفرپرآؤٹ ہوئے۔
عرفان پٹھان نے ٹسٹ میچ پہلے ہی اوورمیں ہیٹ ٹرک لے کرتاریخ رقم کردی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کی کمرتوڑدی۔ حالانکہ کامران اکمل نے سنچری لگاکرٹیم کوکافی حد تک سنبھال لیا۔ پاکستان نے دوسری اننگ میں 599 رن بنالئے تھے اوراس نے 7 وکٹ کے نقصان کے ساتھ اننگ ڈکلیئرکی تھی۔ ٹیم انڈیا کو اس میچ میں 341 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ عرفان پٹھان نے اپنے کیریئر کے دوران 29 ٹسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران 100 وکٹ حاصل کئے۔ ان کی ایک اننگ میں سب سے بہترین کارکردگی 59 رن دے کر7 وکٹ حاصل کرنا رہا۔ عرفان پٹھان نے 120 ونڈے میچوں میں 173 وکٹ حاصل کئے۔ ان کا ایک ونڈے میں سب سے بہترین کارکردگی کارکردگی 27 رن خرچ کرکے 5 وکٹ حاصل کرنا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…