Kota Suicide: کوٹا میں ایک اور طالبہ نے خودکشی کر لی ہے۔ وہ یہاں جے ای ای مینس امتحان کی تیاری کر رہی تھی۔ متوفی طلبہ بورکھیڑا کی رہائشی تھی۔ متوفی طالبہ کا کل جے ای ای مینس کا امتحان تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نے یہ قدم پڑھائی کے دوران ڈپریشن کی وجہ سے اٹھایا۔
طالبہ نے مبینہ خودکشی نوٹ میں لکھا، ’’ممی اور پاپا، میں جے ای ای نہیں کر سکتی، اسی لیے میں خودکشی کر رہی ہوں۔‘‘ میں سب سے بری بیٹی ہوں، معاف کیجئے گا ممی اور پاپا۔
اطلاع ملتے ہی بورکھیڑا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مقدمہ کی تفتیش شروع کردی۔ متوفی کے لواحقین نے بتایا کہ نہاریکا پڑھائی میں بہت ذہین تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ اس سال کا دوسرا کیس ہے، جب کہ گزشتہ سال طالب علموں کی جانب سے خودکشی کے 29 واقعات سامنے آئے تھے۔
پولیس نے برآمد کیا خودکشی نوٹ
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے اندر کوٹا میں خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پولیس نے متوفی طالبہ کا خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے۔ کوٹا میں پیر (29 جنوری) کو نہاریکا (18) نامی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ وہ جے ای ای مینس کی تیاری کر رہی تھی، خودکشی کرنے سے پہلے اس نے اپنے والدین کو ایک سوسائڈ نوٹ لکھا تھا۔ جس میں اس نے لکھا، “میں JEE نہیں کر سکتی، اس لیے میں خودکشی کرنے جا رہی ہوں۔ میں ہاری ہوئی ہوں، میں ایک بری بیٹی ہوں، ممی اور پاپا، مجھے معاف کر دیں، یہ آخری آپشن ہے۔”
31 جنوری کو ہے متوفی کا جے ای ای مینس
متوفی نہاریکا بدھ (31 جنوری) کو جے ای ای مینس کے امتحان میں بیٹھنے والی تھی۔ گھر والوں کے مطابق نہاریکا پڑھائی میں بہت ذہین تھی۔ امتحان سے دو دن پہلے وہ افسردہ ہو گئی اور کوٹا میں اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، تفتیش کے دوران پولیس کو متوفی کے کمرے سے خودکشی نوٹ ملا ہے۔
اس سے پہلے 23 جنوری کو NEET کی تیاری کرنے والے ایک طالب علم نے بھی خودکشی کر لی تھی۔ مرنے والے کا نام محمد زید تھا، وہ یوپی کے مراد آباد کا رہنے والا تھا۔ محمد زید ایک پرائیویٹ کوچنگ کے ساتھ NEET کی تیاری کر رہا تھا۔ پولیس کو متوفی محمد زید کا کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا۔
سال 2023 میں 29 طلباء نے کی خودکشی
تعلیم کا شہر کہلانے والے کوٹا میں ڈپریشن کی وجہ سے طلبہ کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اس کو روکنے کے لیے مقامی انتظامیہ طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ سال 2023 میں 29 طلبہ نے خودکشی کا خوفناک قدم اٹھایا۔
-بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…