بھارت ایکسپریس۔
Salman Khan And Kamal Hasan Working Together: گزشتہ کافی وقت سے خبریں ہیں کہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹرایٹلی ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی ایکشن فلم بنانے جا رہے ہیں۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں سلمان خان اہم کردار نبھاتے ہوئے نظرآئیں گے۔ تاہم اب سلمان خان کے ساتھ فلم میں ساؤتھ کے ایک بہت بڑے اداکار کے کام کرنے کی بھی خبرآرہی ہے۔
دراصل، خبرہے کہ ایٹلی سلمان خان کے ساتھ اس فلم میں کمل ہاسن کوکاسٹ کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔ جی ہاں، پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، ایٹلی گزشتہ کچھ وقت سے دونوں ہی میگا اسٹارس کے ساتھ بات چیت میں لگے ہیں۔ اب تک کی خبروں کے مطابق، اس فلم سے متعلق دونوں کا ہی رسپانس پازیٹیو ہے۔ یعنی کہ اگرسب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو آپ کو اسکرین پر بہت جلد سلمان خان اور کمل ہاسن کی جوڑی دیکھنے کو ملے گی۔
دوہیرووالی فیچرفلم
خبروں کے مطابق توایٹلی کی یہ فلم دوہیرو والی فیچرفلم ہوگی۔ سلمان خان اورکمل ہاسن دونوں کو ہی اس فلم کا آئیڈیا پسند آیا ہے۔ خبریں ہیں کہ اس ماہ کے آخرمیں اس کا نیریشن ہے، جس کے پورے ہوتے ہی دونوں اداکارفلم کی اسٹوری سن لیں گے، اس کے بعد پیپرورک ہوگا۔
کب شروع ہوگی فلم کی شوٹنگ؟
ذرائع کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق، اگلے سال کی شروعات میں اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایٹلی کی اس فلم میں ان کی ڈریم کاسٹ ہے اور وہ دونوں ہی سپراسٹارس کو ایک ماہ کے اندرہی کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس فلم میں بڑی ٹیکنیکل ٹیم کوبھی شامل کئے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
فلم ’جوان‘ نے مچایا باکس آفس پردھمال
آپ کو بتا دیں کہ فلم ’جوان‘ نے باکس آفس پردھماکہ کردیا تھا۔ سال 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ ڈائریکٹرایٹلی کی اس جوڑی نے ورلڈ وائڈ کل 1150 کروڑ روپئے کی کمائی کی تھی۔ یہ فلم ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شاہ رخ خان کے کیریئرکی سب سے بڑی فلم بھی بن گئی تھی۔
چمپئنز ٹرافی کے لیے چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ صرف…
یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت…
اے سی پی نوئیڈا ون نے کہا کہ اس پہل کے تحت 3,000 کمبل، 2,400…
کمار وشواس کی اس شاعرانہ پیشکش میں گیت، سنگیت اور شاعری کا شاندار تال میل…
وہیں گوتم اڈانی کا کمبھ میلے کا طے شدہ ذاتی دورہ کمیونٹی کی خدمت کے…
ونیش پھوگٹ نے پی سی کے دوران کہا، "او بی سی میں جاٹ برادری کے…