سیاست

Rahul Gandhi Speech: تقریر کا حصہ حذف کرنے پر راہل گاندھی ناراض، لوک سبھا اسپیکر کو لکھا خط

راہل گاندھی نے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر اپنی تقریر کے کچھ حصے کو ریکارڈ سے ہٹانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ اس پر امتیازی سلوک کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے تمام باتیں اصول کے مطابق کہی ہیں پھر بھی ان کا حصہ ہٹا دیا گیا ،جب کہ انوراگ ٹھاکر کی تقریر کا حصہ نہیں ہٹایا گیا۔ انہوں نے لکھا، “اس تناظر میں میں انوراگ ٹھاکر کی تقریر کی طرف بھی توجہ مبذول کرانا چاہوں گا، جن کی تقریر الزامات سے بھری ہوئی تھی، لیکن حیران کن طور پر صرف ایک لفظ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ “آپ کے احترام کے ساتھ، الفاظ کا یہ منتخب حذف منطق کی نفی کرتا ہے۔

لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر دیئے گئے حصے کو پارلیمنٹ کے ریکارڈ سے حذف کرنے پر راہل گاندھی برہم ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اپنی تقریر کا کچھ حصہ ہٹانے کی خبر سن کر حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو کہا ہے وہ کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ انہوں نے اس حصے کو دوبارہ ریکارڈ پر لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آر جے ڈی لیڈر منوج جھا نےکہا کہ
راہل گاندھی کے ہندو بیان پر جاری بیان بازی کے درمیان آر جے ڈی لیڈر منوج جھا نے بھی اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھلے ہی راہل گاندھی کے بیان کو پارلیمنٹ کے ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا ہو لیکن اسے لوگوں کی یادوں سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

راہل گاندھی نے کیا کہا؟

راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے ایوان میں سچائی پیش کی۔ ہررکن پارلیمنٹ کو عوام سے جڑے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا حق ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے اپنی تقریر کی۔ انہوں نے آج صبح یہ بھی کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی دنیا میں سچائی کو مٹایا جا سکتا ہے، لیکن حقیقت میں نہیں۔ ساتھ ہی بی جے پی نے راہل گاندھی کو خط لکھنے پر جوابی حملہ کیا ہے۔

بی جے پی نے کیا کہا؟

مرکزی وزیر کرشن پال گرجر نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو راہل گاندھی کی تقریر کا کچھ حصہ ہٹانے کا حق ہے۔ دراصل صدر کے خطاب پر بحث کے دوران لوک سبھا میں دی گئی راہل گاندھی کی تقریر کے کچھ حصوں کو یکم جولائی 2024 کو ہٹا دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

55 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago