Salman Khan’s 6 pack abs: کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سلمان خان کے ایبس کا خوب مذاق اڑایا گیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ وی ایف ایکس کی مدد سے بنائے گئے ہیں۔ پیر کو فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں سلمان خان نے ٹرولرس کی بولتی بند کردی ۔
سلمان خان نے ایونٹ کے دوران میڈیا سے بات چیت بھی کی اور ان کے سوالوں کے جواب بھی دیا۔ کسی کا بھائی کسی کی جان اس سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک۔ اس ایونٹ میں سلمان کے ساتھ فیمیل لیڈ پوجا ہیگڑے بھی موجود رہی تھی۔
سلمان خان نے دکھائی سیکس پیک اپیس
اس ویڈیو میں سلمان خان اسٹیج پر اپنی شرٹ کے بٹن کھولتے ہیں اور وہاں موجود تمام شائقین کو اپنے سکس پیک ایبس دکھاتے ہیں۔ سلمان نے جیسے ہی اپنی شرٹ کھولی، سب نے سلمان بھائی سلمان بھائی کا نعرہ لگایا۔ یہی نہیں بلکہ سلمان خود کہتے ہیں کہ ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ فلم میں وی ایف ایکس کمال ہے، لیکن یہ حقیقی ہے۔ اب چار ہیں اور پھر چار چھ ہوں گے۔ سلمان کی یہ بات سن کر سب نے زور سے تالیاں بجائیں۔
پوجا ہیگڑے کے اڑے ہوش
سلمان خان کو شرٹ کھولتے دیکھ اداکارہ پوجا بھی حیران رہ گئیں حیران، ویڈیو میں اداکار کے ساتھ اسٹیچ پر اداکارہ بھی کھڑی نظرآرہی ہیں، پوجا تالیاں بجاتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ اس دوران بھائی جان بلیک لباس میں نظر آئے۔ تو وہاں پوجا لیمن کلر کے گاؤن میں نظرآرہی ہیں۔
ٹریلر میں نظر آیا ایکشن کا تڑکا
سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے درمیان ٹریلر میں شاندار کیمسٹری دیکھنے کو ملی۔ پوجا ہیگڑے نے اپنی ‘جان’ یعنی سلمان خان کا اپنے بھائی سے تعارف کراتی ہیں۔ یہاں کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے۔ سلمان خان پوجا ہیگڑے اور ان کے خاندان بچانے کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
21 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی
سلمان کی یہ فلم 21 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جس میں شہناز گل، پلک تیواری، سدھارتھ نگم، جسی گل، جگپتی بابو، وینکٹیش دگوباٹی، باکسر وجیندر سنگھ، بھومیکا چاولہ اور دیگر مشہور شخصیات نظر آئیں گی۔
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…