قومی

Papalpreet Singh Arrest: پپل پریت کو ڈبرو گڑھ کی سینٹرل جیل لے کر جائے گی پولیس، تمام ایجنسیاں کریں گی پوچھ گچھ، گرفتاری کے بعد سامنے آئے کئی راز

Papalpreet Singh: وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کے قریبی پپل پریت کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ اسپیشل سیل اورپنجاب پولیس کے جوائنٹ آپریشن چلاکراسے ہوشیارپورسے گرفتارکیا تھا، جس کے بعد پولیس اسے امرتسرلے کرآئی ہے۔ وہیں اب گرفتاری کے بعد پپل پریت کا پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ اس نے میڈیا سے کہا کہ میں بالکل صحیح سلامت ہوں اورمجے کتھننگل میں گرفتارکیا گیا تھا۔

بھگوڑے امرت پال سنگھ کے فرار ہونے کے بعد پپل پریت کافی وقت تک اسی کے ساتھ ہی تھا۔ اب اس کی گرفتاری کے بعد پولیس نے خالصتانی حامی امرت پال کے بارے میں کئی اہم جانکاریاں مل سکتی ہیں۔

ڈبروگڑھ کی سینٹرل جیل میں رہے گا پپل پریت

جانکاری کے مطابق، پنجاب پولیس اب پپل پریت کو آسام لے جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہاں اس سے ملک کی تمام سینٹرل ایجنسیاں پوچھ گچھ کریں گی۔ پپل پریت کو پنجاب پولیس کے کچھ افسر فلائٹ کے ذریعہ آسام کے ڈبروگڑھ لے کرجائیں گے۔ جہاں اسے سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق، پنجاب میں خالصتان کا ماحول بنانے کے لئے پپل پریت کا آئی ایس آئی سے راست طور پر رابطہ ہے۔ وہیں امرت پال کے فرار ہونے میں بھی پپل پریت کا ہی ہاتھ ہے۔ یہاں تک کی امرت پال کے لئے نئے نئے ٹھکانوں کی تلاش بھی پپل پریت ہی کر رہا تھا۔

کئی حامیوں کو بھیجا گیا ہے ڈبرو گڑھ جیل

امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے آپریشن کے دوران اس کے کئی حامیوں کوگرفتارکیا گیا تھا، جن میں سے کئی خالصتانی حامیوں کو ڈبروگڑھ کی سینڑل جیل بھیجا گیا ہے۔ یہ شمال مشرق کی سب سے پرانی جیلوں میں سے ایک ہے۔ آسام میں الفا انتہا پسندی کے عروج پر ہونے کے دوران اس جیل کا استعمال انتہا پسندوں کو رکھنے کے لئے کیا جاتا تھا۔ ہرجیت سنگھ اورامرت پال سنگھ کے چچا سمیت کئی دیگرخالصتانی حامی اس جیل میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Papalpreet was arrested by Punjab Police: پکڑا گیا بھگوڑے امرت پال سنگھ کا قریبی پپل پریت، پولیس نے ہوشیار پور سے کیا گرفتار

واضح رہے کہ اکال تخت نے حال ہی میں امرت پال سنگھ کو پولیس کے سامنے سرینڈر کرنے کے لئے کہا ہے۔ ساتھ ہی اکال تخت نے امرت پال سنگھ کی ’سربت خالصا‘ کے مطالبہ کو بھی مسترد کردیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

38 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

52 mins ago