Saeeda Imtiaz Fake Death News: پاکستانی فلم انڈسٹری (Pakistani Film Industry) میں صبح ہنگامہ مچ گیا، جب اداکارہ سعیدہ امتیاز کے انتقال (ڈیتھ نیوز) وائرل ہوگئی۔ اس نیوز کے آنے کے بعد پاکستانی اداکارہ کے فینس کے درمیان غم کا ماحول بن گیا۔ حالانکہ بعد میں یہ خبر سامنے آئی کہ سعیدہ امتیاز (Saeeda Imtiaz) کی ڈیتھ نیوز فرضی ہے اور وہ پوری طرح سے ٹھیک ہیں، جس کے بعد ان کے فینس نے چین کی سانس لی اور ان کی صحتیابی اور طویل عمری کے لئے دعائیں کیں۔
اداکارہ کے انسٹا گرام اکاونٹ سے پھیلی خبر
آپ کو بتادیں کہ سعیدہ امتیاز کے انتقال کی فرضی خبر سوشل میڈیا پر انہیں کے انسٹا گرام اکاونٹ سے پھیلی، جب اداکارہ کے ایڈمن کے ذریعہ شیئر کئے گئے نوٹ میں یہ لکھا گیا کہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔ حالانکہ بعد میں سعیدہ امتیاز کے وکیل نے اس بات کو شیئر کردیا ہے کہ وہ پوری طرح سے فٹ اور ٹھیک ہیں۔ اس کے ساتھ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ اداکارہ بہت جلد اس فرضی نیوز کے بارے میں بھی بات کریں گی۔
پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے وکیل کے ساتھ پاکستانی اداکار صعیم علی نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے اداکارہ کے انتقال کی خبرکو فرضی بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پوری طرح سے صحتمند اور ٹھیک ہیں۔
انسٹا گرام پر رہتی ہیں سرگرم
سعیدہ امتیازپاکستان کی ایک بہت ہی مشہورماڈل اوراداکارہ ہیں۔ وہ اپنے کام کے علاوہ انسٹا گرام پر بھی کافی وقت دیتی ہیں۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے کل ایک لاکھ 70 ہزار فالورس ہیں۔ وہ اپنے فینس کے لئے نئی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے فینس ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اس فرضی نیوز سے پہلے سعیدہ امتیاز بکنی تنازعہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…