معروف بالی ووڈ پروڈیوسر روہت شیٹی نے منگل کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وادی میں آرٹیکل 370 سے پہلے اور اس کے بعد کی صورتحال کا موازنہ کیا گیا۔ ویڈیوکے شروع میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح وادی دہشت گردی، بدامنی اور کرفیو سے گھری ہوئی تھی۔ ویڈیو میں فلم سنگھم کی کاسٹ کو مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
وادی میں فلم کی شوٹنگ کے موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروڈیوسر روہت شیٹی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں پی ایم کو ٹیگ کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
سنگھم اگین کے سیٹ سے فلمساز کی طرف سے شیئر کی گئی BTS ویڈیو ہمیں برف سے ڈھکے پہاڑوں، ڈل جھیل، لال چوک اور گلیوں کا ورچوئل ٹور دیتی ہے۔
فلمساز نے کشمیر میں سنگھم اگین کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو میں شیٹی نے کشمیر کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، روہت شیٹی نے اپنے کیپشن میں لکھا “@narendramodi @hmoindia کا انتہائی حیرت انگیز اور جذباتی شیڈول تھا۔ بے پناہ محبت کا شکریہ، کشمیر۔
سنگھم اگین میں شیٹی کی تین پچھلی فلموں- سنگھم، سمبا، اور سوریاونشی کے سپر اسٹار ایک ساتھ آئیں گے۔ اجے دیوگن، رنویر سنگھ اور اکشے کمار کے علاوہ فلم میں ارجن کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
روہت شیٹی کی فلم میں دیپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔ ٹائیگر شراف بھی اس فلم میں پولیس اہلکار کی کا رول کرتے نظر آئیں گے۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…