انٹرٹینمنٹ

Rimi Sen breaks silence on plastic surgery: اداکارہ ریمی سین نے پلاسٹک سرجری پر توڑی چپی، کہا- میں نے فلرز اور بوٹوکس کا کرایا ہے علاج

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین فلموں سے دور رہتی ہیں لیکن اپنے روپ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کا بدلا ہوا روپ نظر آ رہا ہے۔ ایسے میں مداح دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں فلرز، بوٹوکس اور پی آر پی کا علاج کروایا ہے۔

’’آپ نے اپنا چہرہ برباد کر دیا ہے‘‘

حالیہ وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ کا چہرہ پتلا اور ان کے ہونٹ پھولے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کی تصویر دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے دی۔ ایک نے لکھا، ’’بوٹوکس اور فلرز کی زیادہ مقدار کے بعد یہ جاننا مشکل ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔‘‘ دوسرے نے کہا، ’آپ نے اپنا چہرہ برباد کر دیا ہے۔‘

ماڈلنگ سے کیا تھا کیریئر کا آغاز

اداکارہ کی بات کریں تو ریمی کا اصل نام سبھمترا سین ہے۔ وہ 21 ستمبر 1981 کو کولکتہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ وہ کچھ میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آئیں۔ انہوں نے 2002 میں ‘نی تھوڈو کاولی’ سے فلموں میں ڈیبیو کیا۔ لیکن انہیں 2003 میں ریلیز ہونے والی پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بنی ’ہنگامہ‘ سے پہچان ملی۔

دھوم جیسی بڑی فلموں میں کیا کام

اس کے بعد انہوں نے ’دھوم‘، ’گرم مسالہ‘، ’گول مال‘، ’باغبان‘، ’دیوانے ہوئے پاگل‘، ’پھر ہیرا پھیری‘، ’جانی گدر‘، ’دے تالی‘، ‘سنکٹ سٹی’، ’ہارن اوکے پلیز‘، ’تھینک یو‘ اور ’شاگرد‘ جیسی بڑی فلموں میں کام کیا۔

2016 میں پروڈکشن کی دنیا میں رکھا قدم

لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ ان کے پاس کوئی کام نہیں تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2015 میں ریئلٹی شو بگ باس 9 میں حصہ لیا۔ اس کے بعد وہ اگلے سال ڈانس ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا 9‘ میں بھی نظر آئیں۔2016 میں، انہوں نے بائیوپک ’بودھیا سنگھ – بورن ٹو رن‘ کے ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس فلم نے دو نیشنل فلم ایوارڈ جیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

11 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

12 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

47 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

1 hour ago