بھارت ایکسپریس۔
حاملہ روبینہ دلیک جم میں جم کر پسینہ بہا رہی ہیں۔
Rubina Dilaik Pregnancy: ٹی وی کی مشہور بہو یعنی روبینہ دلیک ان دنوں پریگننسی پیریڈ (حمل کی مدت) کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پراپنے تازہ ترین اپڈیٹ فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ روبینہ دلیک نے انسٹا گرام پرایکسرسائز کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جسے دیکھ کر فینس بھی کافی ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایکسرسائزکا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے روبینہ دلیک نے کیپشن میں لکھا- وہ طاقتورہے، وہ ناقابل تسخیر ہے، وہ کون ہے؟ ‘وہ تم ہو’ اورمجھے خود پر فخر ہے۔ اس ویڈیو میں حاملہ روبینہ دلیک کافی الگ الگ طرح سے ایکسرسائز کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد فینس بھی اداکارہ کی کافی تعریف کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے 16 ستمبر کو کیا اپنی پریگننسی کا اعلان
روبینہ دلیک نے 16 ستمبر کو اپنی پریگننسی کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ مسلسل بیبی بمپ کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، جن پر فینس بھی خوب پیارلٹاتے ہیں۔ روبینہ دلیک نے پہلی بار پریگننسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جب سے ہم نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا ہے، ہم نے تبھی وعدہ کیا تھا کہ ہم ایک ساتھ دنیا گھومیں گے۔ پھرہم نے شادی کی اور اب جلد ہی ننھے مہمان کا استقبال کریں گے۔
بلاگ میں اپنی پریگننسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے روبینہ دلیک نے کہا تھا کہ وہ اسے لے کرکافی نروس ہیں۔ ہم بہت ایکسائیٹیڈ ہیں، گھبرائے ہوئے ہیں۔ ابھینو نے کہا کہ میں گھبرایا ہوا ہوں، لیکن روبینہ بالکل ایکسائیٹیڈ ہیں۔ روبینہ کی ڈیلیوری ڈیٹ ابھی سامنے نہیں آئی ہے، لیکن امید ہے کہ اداکارہ آئندہ سال کی شروعات میں بچے کو جنم دیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…