پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کا برانڈ ایمبسڈر بنایا جاسکتا ہے۔
Poonam Pandey Death: تنازعہ میں رہنے والی پونم پانڈے کی موت کی خبر آرہی ہے۔ پونم پانڈے کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پراداکارہ کی موت کی خبرشیئرکی گئی ہے۔ وہیں پونم پانڈے کی اچانک موت کی خبرنے ہرکسی کو حیران کردیا ہے۔ پونم پانڈے محض 32 سال کی تھیں۔
پونم پانڈے کے انسٹا گرام پرموت کی خبر کی گئی شیئر
پونم پانڈے کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئرکئے گئے پوسٹ میں لکھا ہے، ”یہ صبح ہمارے لئے مشکل ہے۔ آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے سروائیکل کینسرکے سبب اپنی پیاری پونم کو کھو دیا ہے۔ ان کے رابطے میں آنا والا ہرانسان ان سے پیار سے ملا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پرائیویسی کی گزارش کریں گے۔ ہم انہیں ہمارے ذریعہ شیئرکی گئی ہربات کے لئے محبت کے ساتھ یاد کریں گے۔“
پونم پانڈے کی موت کی خبر سے صدمے میں فینس
پونم پانڈے کی موت کی خبرکو ان کی پی آرٹیم نے بھی اس خبرکی تصدیق کی ہے۔ حالانکہ یہ انسٹا پوسٹ چاردن پرانی ہے۔ فینس اداکارہ کی موت کی خبر کے بعد سے گہرے صدمے میں ہیں اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
پونم پانڈے کون تھیں؟
پونم پانڈے ایک بے حد مشہور اورمتنازعہ ماڈل تھیں۔ ان کی مقبولیت تب آسمان چھوگئی، جب انہوں نے 2011 کرکٹ ورلڈ کپ فائنل سے پہلے ایک ویڈیو میسیج میں وعدہ کیا تھا کہ اگرہندوستان فائنل جیت جاتا ہے تو وہ کپڑے اتاردیں گی۔ اپنے اس دعوے کے ساتھ، وہ پہلی بارتنازعہ میں آئی تھیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو پونم پانے کو آخری بار کنگنا رانوت کے ریئلٹی شو میں دیکھا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ڈونلڈ…
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…