بنگلورو: مشہور کنڑ فلم اداکار درشن تھوگودیپا کو قتل کے ایک مبینہ معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولس ذرائع نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 47 سالہ اداکار کو 9 جون کو میسور کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں رینوکا سوامی نامی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق ایک فارمیسی کمپنی میں کام کرنے والے اور چتردرگا ضلع ہیڈکوارٹر ٹاؤن کے رہنے والے سوامی کے مبینہ قتل کے بعد ان کی لاش کامکشی پالیا میں ایک نالے میں پھینک دی گئی۔
الزام ہے کہ مہلوک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک فلمی اداکارہ کے خلاف کچھ تضحیک آمیز بات کہی تھی۔ پولیس کو قتل کا علم اس وقت ہوا جب مقامی لوگوں نے انہیں لاش کی اطلاع دی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اور فرانزک رپورٹ میں رینوکا سوامی کا قتل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مزید تفتیش میں کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کے دیے گئے بیان کی بنیاد پر پولیس نے اداکار درشن کو حراست میں لے لیا ہے۔ فی الحال اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ اداکار قتل میں براہ راست ملوث تھا یا وہ سازش کا حصہ تھا۔ اداکار کی گرفتاری کے بعد پولیس نے آر آر نگر میں ان کے گھر پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
بنگلورو کے پولس کمشنر بی دیانند نے کہا، “بنگلور ویسٹ ڈویژن کے کامکشیپالیہ پولیس اسٹیشن حدود میں 9 جون کو درج کیے گئے قتل کے معاملے کے سلسلے میں، کنڑ فلم انڈسٹری کے ایک اداکار کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں اور اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ 33 سالہ چتردرگا ملزم ہے۔ قریب 10 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اداکار درشن تھوگودیپا کو طبی معائنے کے لیے بنگلورو کے بوورنگ اسپتال لایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…