انٹرٹینمنٹ

Parineeti Chopra-Raghav Wedding: مانگ میں سندور-گلے میں منگل سوتر پہن کر سسرال پہنچیں پرنیتی چوپڑا، شوہر راگھو چڈھا کے ساتھ مستی کے موڈ میں نظر آئیں پرنیتی

Parineeti Chopra Raghav Wedding: راگھو چڈھا اور پرنیتی چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ گزشتہ دن 24 ستمبر کو ادے پور میں شادی کی۔ دونوں کی یہ ڈریم ویڈنگ ادے پور کے ‘دی لیلا پیلیس’ میں ہوئی۔ اس خاص موقع پر ہر طرف جشن کا ماحول تھا۔ ایسے میں فینس پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو دولہا-دلہن کے طور پر دیکھنے کے لئے بیتاب تھے۔ وہیں اب دونوں کی شادی کی تصاویر سامنے آچکی ہیں، جو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔

جوڑے کی پہلی پبلک اپیئرنس

وہیں شادی کے بعد اب پرنیتی چوپڑا اپنے سسرال دہلی پہنچ چکی ہیں۔ اسی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے، جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں پرنیتی چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ ہنستی اورکھلکھلاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ وہیں مانگ میں سندور اورگلے میں منگل سوپتر پہن کراداکارہ بے حد خوبصورت نظرآرہی ہیں۔

بارات سے وائرل ہوا ویڈیو

واضح رہے کہ اس ہائی پروفائل شادی کو پوری طرح سے پرائیویٹ رکھا گیا تھا۔ باوجود اس کے بارات کا ایک ویڈیو لیک ہوگیا، جہاں دولہے راجا کسی راج کمار سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ شیروانی اور سر پرسہرا پہنچے دولہے کسی راج کمار سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کا یہ ویڈیو خواب وائرل ہو رہا ہے۔

یہاں ہوگی ریسپشن پارٹی

نیوز18 کی ایک رپورٹ کے مطابق، شادی کے بعد جوڑا دہلی اور ممبئی دونوں مقامات پر ریسپشن دے گا۔ دہلی کے ریسپشن میں سیاسی دنیا سے وابستہ کئی سینئرلیڈران شامل ہوں گے تو وہیں ممبئی والی پارٹی میں بالی ووڈ ستاروں کا مجمع دیکھنے کو ملے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

3 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago