سیاست

AIADMK breaks ties with BJP in Tamil Nadu: تمل ناڈو میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، اے آئی ڈی ایم کے نے مکمل علیحدگی کا کردیا اعلان

تمل ناڈو میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے پیر (25 ستمبر) کو بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے اتحاد توڑنے کا اعلان کردیا۔ پارٹی نے اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈروں کی میٹنگ کے بعد پارٹی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کے پی مونوسامی نے کہا، “اے آئی اے ڈی ایم کے آج سے بی جے پی اور این ڈی اے سے تمام تعلقات توڑ رہی ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنوں نے بی جے پی سے اتحاد توڑنے کے بعد پٹاخے پھوڑے  اور جشن منایا۔

پارٹی نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے، بی جے پی کی ریاستی قیادت مسلسل ہمارے سابق لیڈروں، ہمارے جنرل سکریٹری ای پی ایس (ایڈاپاڈی پلانی سوامی) اور ہمارے کارکنوں پر غیر ضروری تبصرے کر رہی ہے۔ یہ قرارداد آج کی میٹنگ میں متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے کہ ہم بی جے پی  یا این ڈی اے  سے مکمل طور پر رشتہ ختم کررہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اے آئی اے ڈی ایم کے نے کہا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ایک الگ محاذ کی قیادت کرے گی۔ دراصل ملک میں اس وقت دو بڑے اتحاد ہیں۔ اس میں ایک بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے ہے اور دوسرا ‘انڈیا’اتحاد ہے، جو 28 جماعتوں کا اپوزیشن اتحاد ہے جس میں کانگریس، ٹی ایم سی اور عام آدمی پارٹی شامل ہیں۔ فی الحال بہت سی پارٹیاں ہیں جو این ڈی اے اور ‘انڈیا’ دونوں کا حصہ نہیں ہیں۔ تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر کی بھارتیہ راشٹرا سمیتی، ایم پی اسد الدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، اوڈیشہ کے سی ایم نوین پٹنائک کی بیجو جنتا دل اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سمیت کئی پارٹیاں ہیں جو ابھی بھی دونوں اتحاد سے دور ہیں۔

بی جے پی  کا جواب

جب بی جے پی کے ریاستی صدر کے اناملائی سے اے آئی اے ڈی ایم کے سے اتحاد توڑنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر بعد میں بیان دیں گے۔ میں سفر کے دوران بات نہیں کرتا۔وہیں اپوزیشن کی جماعتوں نے بھی اس کو اے آئی ڈی ایم کے کا اندرونی معاملہ بتاکر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے فی الحال انکار کردیا ہے۔

اتحاد کیوں ٹوٹا؟

اے آئی ڈی ایم کے کے وفد نے حال ہی میں دہلی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران پارٹی نے بی جے پی کے ریاستی سربراہ کے اناملائی کی جانب سے معافی مانگنے کے لیے قیادت سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔ پی ٹی آئی کے مطابق، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر ایم چکرورتی نے کہا، “ہماری قیادت کو انامالائی کو ہٹانے کا خیال پسند نہیں ہے کیونکہ وہ پارٹی کو مضبوط کر ر ہے  ہیں اور اسے شاندار طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

59 mins ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

2 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

3 hours ago