Pakistan Cricket Team: کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔ ہندوستانی سرزمین پرورلڈ کپ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ وہیں بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزا سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اچھی خبر ہے۔ دراصل، آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ویزا جاری کردیا جائے گا۔ پہلے سے طے شیڈول کے مطابق، آج پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہندوستان آنا تھا، لیکن آج بابراعظم کی ٹیم نہیں آپائے گی۔
پاکستانی ٹیم کب تک آئے گی ہندوستان؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آج پاکستان میں ہندوستانی سفارت خانہ کو نوآبجکشن سرٹیفکیٹ (این اوسی) مل جائے گا، اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ویزا جاری کردیا جائے گا۔ دراصل، پاکستان کرکٹ ٹیم کو طے وقت پرویزا نہیں مل سکا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پاس اپنی بات رکھی۔ آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے مداخلت کرکے جلد ازجلد پریشانی حل کرنے کی بات کہی تھی۔ بہرحال، اب معاملہ حل ہوگیا ہے۔ آج پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزا مل جائے گا، جس کے بعد بابر اعظم کی ٹیم کا ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان آنے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔
دبئی کے راستے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک ہفتے پہلے ویزا کے لئے درخواست دی تھی۔ اب ٹیم 27 ستمبر کو دبئی کے لئے روانہ ہوگی اورپھر وہاں سے ہندوستان آئے گی۔ پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے ویزا میں ہو رہی تاخیر سے متعلق یہ امید ظاہرکی ہے کہ انہیں مقررہ وقت کے اندرویزا مل جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کو 29 ستمبرکوحیدرآباد میں ورلڈ کپ سے پہلے اپنا پریکٹس میچ نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے۔
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا شیڈول
پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈس کے خلاف مقابلے سے اپنے ورلڈ کپ مہم کی شروعات کرے گی۔ پاکستان اور نیدرلینڈس کے درمیان مقابلہ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ وہیں اس کے بعد بابر اعظم کی ٹیم اپنے دوسرے ورلڈ کپ میچ میں سری لنکا کے سامنے ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا 14 اکتوبرکو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: بابر اعظم کی ورلڈ کپ منصوبہ بندی پر پھر سکتا ہے پانی، پاکستانی ٹیم کو اب تک نہیں ملا ہندوستان کا ویزا
پاکستانی ٹیم کا ہوچکا ہے اعلان
پاکستان نے ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے لئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان 22 ستمبر کو کیا۔ اس میں نسیم شاہ کا نام شامل نہیں تھا، جو کندھے کی چوٹ کے سبب پورے میگا ایونٹ سے باہرہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ پرحسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں ٹیم میں شاداب خان، محمد نوازاوراسامہ میر سمیت 3 اسپن گیند بازوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…