انٹرٹینمنٹ

Parineeti Chopra On Pregnancy Rumours: پریگننسی رومرس سے پریشان ہوئیں پرنیتی چوپڑا، اب کیا بڑا فیصلہ

Parineeti Chopra On Pregnancy Rumours: بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا سے شادی کرنے کے بعد سے ہی خبروں میں بنی ہوئی ہیں۔ آئے دن ان کی پریگننسی کی افواہیں خبروں کا بازار گرم کررہی ہیں۔ کبھی ایئرپورٹ لُک سے متعلق ان کے حاملہ ہونے کی خبراڑجاتی ہے تو کبھی کھلی ڈریس کی وجہ سے اداکارہ سے متعلق افواہیں پھیل جاتی ہیں۔ کئی بار پرنیتی چوپڑا ان رومرس کی تردید کرچکی ہیں، لیکن لوگ ہیں کہ ماننے کو تیارہی نہیں ہیں۔ ایسے میں اب اداکارہ نے ان سبھی کے لئے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔

پرنیتی چوپڑا نے پریگننسی پر ویڈیو شیئرکیا

پرنیتی چوپڑا نے اب اپنی پریگننسی کی افواہوں سے تنگ آکرایک بڑا فیصلہ لے لیا ہے اوراس کا انکشاف اداکارہ نے اپنے ایک تازہ ویڈیو میں کیا ہے۔ کچھ دیرپہلے ہی پرنیتی چوپڑا نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ اس میں اداکارہ آف وہائٹ ویسٹرن سوٹ پہنے ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اس آؤٹ فٹ کو انہوں نے صرف اس لئے پہنا ہے کیونکہ وہ لوگوں کو ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ وہ حاملہ نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ آج ویل فٹیڈ سوٹ پہن رہی ہوں۔ کیونکہ کافتان پہن کرتھک گئی ہوں۔

 

افواہوں کے بعد اٹھایا یہ قدم

اس ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی دکھایا ہے کہ جب وہ اس طرح سے آرام دہ کپڑے پہنتی ہیں تو لوگ ان کے بارے میں کیا کیا لکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں ایک بلیک کافتان ڈریس میں تصویر دکھائی ہے، جس پرسارے پریگننسی رومرس والے ردعمل نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں پرنیتی نے سرہلاکربتا دیا ہے کہ ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اپنے اس ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا، میں اپنے فٹیڈ کپڑوں کے ایرا میں انٹرکررہی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی پرنیتی چوپڑا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پریہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی شاپنگ کارٹ میں بس فٹیڈ کپڑے ہی شامل کرنے والی ہیں۔

پہلے کیا تھا یہ پوسٹ

اب لوگ اداکارہ کے اس دلچسپ ویڈیوپرردعمل ظاہر کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ خیراداکارہ نے اپنے اس وہائٹ سوٹ میں ثابت کردیا ہے کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اوران کا کوئی بیبی بمپ نظرنہیں آرہا ہے۔ ویسے اس سے پہللے بھی اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ان افواہوں پرکھل کربات کرچکی ہیں۔ انہوں نے پہلے بھی اپنی انسٹا گرام اسٹوری پرلکھا تھا، ’’کافتان ڈریس= پریگننسی، اوورسائزڈ ٹی شرٹس=پریگننسی کمفرٹیبل انڈین کرتا=پریگننسی!‘‘ انہوں نے ہنستے ہوئے یہ پوسٹ شیئرکیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

32 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago