اسپورٹس

IPL2024: بنگلورو کی ٹیم آج پوری طرح بدل جائے گی! ان کھلاڑیوں کا ہوسکتا ہے ٹیم سے  رول ختم

آئی پی ایل 2024 میں آج رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ آر سی بی کے ہوم گراؤنڈ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سیزن میں آر سی بی کی کارکردگی بہت عام رہی ہے۔ ٹیم اب تک تین میچ کھیل چکی ہے۔جس میں اسے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں آرسی بی 9  ویں نمبر پر ہے۔ ایسے میں آج  لکھنؤ کے خلاف  بنگلورو   ٹیم  کئی تبدیلیوں کے ساتھ خلاف میدان میں اتر سکتی ہے۔

آر سی بی نے اب تک کئی دم دار کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا ہے

 آر سی بی نے آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں کئی دم دار کھلاڑیوں کو خریدا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کپتان فاف ڈو پلیسس نے انہیں موقع نہیں دیا۔ اس میں انگلینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز ول جیکس اور فاسٹ بولر ریس ٹوپلے بھی شامل ہیں۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ جیکس آف اسپن باؤلنگ بھی کر سکتے ہیں۔ اسپیڈ اسٹار لوکی فرگوسن بھی اس ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آر سی بی میں ٹام کرن، آکاش دیپ اور ہمانشو رانا جیسے کئی دوسرے باصلاحیت کھلاڑی ہیں، جنہیں اب تک موقع نہیں دیا گیا ہے۔

ان 4 اسٹار کھلاڑیوں کی ہوسکتی ہے چھٹی

رجت پاٹیدار، یش دیال اور انوج راوت کو اب پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔ ان کی جگہ آکاش دیپ، وجے کمرا ویشکھ اور مہیپال لومرور کو فائنل الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔ الزاری جوزف کی جگہ فاسٹ بولر ریس ٹوپلے یا دھماکہ خیز آل راؤنڈر ول جیکس کو موقع دیا جا سکتا ہے۔

لکھنؤ کے خلاف آرسی بی کا ممکنہ پلیئنگ الیون – وراٹ کوہلی، فاف ڈو پلیسس (کپتان)، ول جیکس، کیمرون گرین، گلین میکسویل، مہیپال لومرور، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، میانک ڈگر، محمد سراج، آکاش دیپ اور وجے کمار ویشکھ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

27 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago