پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم عبیرگلال ریلیز نہیں ہوگی۔
Fawad Khan Reaction: ہندوستان نے منگل کی رات کو پاکستان کے خلاف آپریشن سندورکو انجام دیا۔ ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا انتقام لیا ہے۔ ایئرفورس نے پاکستان میں واقع 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس کے بعد ہندوستان میں آپریشن سندور کی زبردست تعریف ہو رہی ہے۔ وہیں پاکستانی اداکار اس کی مذمت کر رہے ہیں۔ پاکستانی اداکار فواد خان نے آپریشن سندور کو شرمناک بتایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ ہانیہ عامر، ماہرہ خان اور فواد خان جیسے کئی فنکاروں نے آپریشن سندور پر ردعمل ظاہرکیا ہے۔ فواد خان نے سوشل میڈیا پر لمبا چوڑا پوسٹ شیئرکیا ہے۔ ان کا یہ پوسٹ خواب وائرل ہو رہا ہے۔۔
فواد خان نے بتایا شرمناک حملہ
فواد خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پرلکھا- ”اس شرمناک حملے میں زخمی ہوئے اور مرنے والے لوگوں کے تئیں میں دکھ کا اظہارمیں کرتا ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ان کی فیملی والوں کو طاقت دے۔ میری سبھی سے بس یہی گزارش ہے کہ اپنے الفاظ سے اس آگ کو مزید نہ بھڑکائیں۔ یہ عام لوگوں کی زندگی سے زیادہ نہیں ہے۔ کاش لوگوں میں تھوڑی تعزیت پیدا ہو۔ ان شا اللہ۔ پاکستان زندہ آباد۔”
واضح رہے کہ فواد خان کی فلم عبیرگلال 9 مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ اس فلم میں فواد خان کی ساتھی وانی کپور لیڈ رول میں نظر آتیں۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ فلم کے گانے بھی ریلیز ہوگئے تھے۔ اس میں فواد خان اور وانی کپور کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔
فواد خان کی فلم نہیں ہوسکے گی ریلیز
فواد خان نے بالی ووڈ میں کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں خوبصورت فلم سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد وہ کپور اینڈ سنس اوراے دل ہے مشکل میں نظرآئے تھے۔ فواد خان کی ہندوستان میں فین فالوئنگ کافی زیادہ ہے۔ لیکن اس وقت پاکستان کے ساتھ رشتے خراب ہونے سے فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہوسکی ہے۔ آگے بھی ریلیز ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت خراب ہوگئے ہیں۔ فواد خان کے بیان سے بھی ان کو کافی نقصان ہوگا کیونکہ انہوں نے پاکستان کی حمایت میں اپنا بیان دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…