علاقائی

Police arrest Zaid from Meerut: میرٹھ کے نوجوان کو پاکستان کی حمایت میں کمنٹ کرنا پڑا بھاری، پولیس نے کیا گرفتار

میرٹھ: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا اور پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان میرٹھ کے ایک نوجوان کو سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں کمنٹ کرنے کی بھاری پڑ گیا۔

اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ میرٹھ کے زید نامی نوجوان نے پاکستانی یوٹیوب کی پوسٹ پر قابل اعتراض تبصرہ کیا۔ کمنٹ باکس میں پاکستان کو ’صحیح‘ بتانے کے ساتھ ساتھ اس نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔

نوجوان کے کمنٹ پر ہندو تنظیموں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ ملزم سیلون میں کام کرتا ہے۔

کیس کی تفتیش کرنے والی پولیس نے میڈیا کو بتایا، ’’ایک نوجوان کی جانب سے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض پوسٹ کی گئی تھی، عوام کی مدد سے پولیس نے ملزم نوجوان کو ٹریس کیا، اس کی سوشل میڈیا کی نقل و حرکت اور سرگرمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ متعلقہ سیکشنز کے تحت مقدمہ درج کرکے نوجوان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کی ساری پوسٹ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور پر پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ! پاکستان کو اکسا رہے ہیں یہ 3 ممالک، کر رہے ہیں جنگ کی بات

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج نے منگل کی رات 1.05 سے 1.30 کے درمیان دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر 24 میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں مریدکے میں لشکر طیبہ کا ہیڈکوارٹر اور بہاولپور میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے شامل تھے۔ یہ وہ مقامات ہیں جو دہشت گردی کی سرگرمیوں کا مرکز سمجھے جاتے ہیں۔ اس حملے کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

3 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

4 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

4 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

5 hours ago