قومی

Operation Sindoo: ’’اگر ہندوستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کیلئے اقتدار دے دیا جائے تو…‘‘، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا بڑا بیان

نئی دہلی: ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے جانے والے ’آپریشن سندور‘ پر مسلسل ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اس آپریشن کے ذریعے فوج نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ ہندوستان  کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ اس فوجی کارروائی کے بعد جہاں ملک کے کچھ حصوں میں جشن کا ماحول ہے وہیں دیگر حصوں میں پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

’’مسلمانوں کو 15 منٹ کے لیے اقتدار دیا جائے‘‘

اس دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) دہلی کے ریاستی صدر شعیب جامعی کا بیان سرخیوں میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کے لیے اقتدار دے دیا جائے تو ہم دکھائیں گے کہ پاکستان کو کیسے تباہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

’’مسلمانوں نے ’دو قومی نظریہ‘ کو مسترد کیا‘‘

شعیب جامعی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے مسلمان پہلے ہی ’ٹو نیشن تھیوری‘ کو مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے دو قومی نظریہ کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی مضبوط کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے آپریشن سندور کے لیے ہندوستانی ی فوج کی تعریف کی اور اس مشن سے متعلق معلومات کا اشتراک کرنے پر کرنل صوفیہ قریشی کی بھی تعریف کی۔

اسد الدین اویسی نے بھی آپریشن سندور کی تعریف کی

ادھر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی آپریشن سندور کی تعریف کی ہے۔ حال ہی میں، ایک عوامی پلیٹ فارم سے، اویسی نے ’پاکستان مردہ باد‘ اور ’ہندوستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا کر اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور ہر ہندوستانی کو دہشت گردی کے خلاف حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

35 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

2 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

3 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

4 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago