قومی

Operation Sindoor: آپریشن سندور پر پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ! پاکستان کو اکسا رہے ہیں یہ 3 ممالک، کر رہے ہیں جنگ کی بات

آپریشن سندور : جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے 6-7 مئی کی رات کو ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ امریکہ، اسرائیل اور فرانس جیسے ممالک نے اس قطعی کارروائی کی حمایت کی جبکہ ترکیہہ، آذربائیجان اور قطر نے پاکستان کے حق میں بیانات جاری کئے۔

ترکیہ نے پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان  کے اقدام کو جنگ کا خطرہ قرار دیا۔ اس معاملے پر، ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ‘X’ پر کہا کہ ہمیں 6-7 مئی کی درمیانی شب ہندوستان کی طرف سے کیے گئے حملے سے پیدا ہونے والے جنگ کے خطرے پر تشویش ہے۔ ہم اشتعال انگیز اقدامات اور شہریوں کے اہداف کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور سفارتی حل تلاش کریں۔ ہندوستان  نے واضح طور پر کہا کہ اس نے آپریشن سندور  کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں کسی پاکستانی فوجی یا شہری مقام پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔

آذربائیجان نے فوجی حملوں کی مذمت کی

آذربائیجان نے بھی ہندوستان کی کارروائی پر منفی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔ ہم پاکستان پر فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہیں جن میں عام شہری مارے گئے۔ آذربائیجان نے واقعے کو یکطرفہ جارحیت قرار دیتے ہوئے پاکستان میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ حالانکہ، ہندوستان  کی طرف سے یہ واضح کیا گیا کہ تمام حملے دہشت گردوں کے تربیتی مراکز پر ہوئے۔

قطر نے کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

قطر کا بیان قدرے متوازن تھا لیکن اس نے واضح طور پر دونوں ممالک سے کہا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کریں۔ قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کو گہری تشویش کے ساتھ مانیٹر کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر عمل کرنے اور تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

عالمی حمایت اور مخالفت

ہندوستان  کے اس اقدام پر امریکہ، اسرائیل اور یورپی ممالک نے واقعہ کو ایک درست اور تحمل سے بھرپور قدم قرار دیا اور اس کی تعریف کی۔ ہندوستان  نے واضح کیا کہ یہ حملے کسی پاکستانی شہری، فوجی یا اقتصادی اسٹیبلشمنٹ پر نہیں تھے۔ صرف جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے اس حملے کو ’’اعلان جنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا انتباہ دیا۔ اس نے یہ مسئلہ اقوام متحدہ اور او آئی سی میں بھی اٹھانے کی کوشش کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

34 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

1 hour ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

2 hours ago